Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
407 - 1245
 حق تعالیٰ کی نافرمانی کے ساتھ ہے اور یہ دونوں (یعنی جھوٹ اور حق تعالیٰ کی نافرمانی)جہنم میں(لے جاتے) ہیں۔(1)
﴿2﴾…آقائے دوعالمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:جھوٹ نِفاق کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔(2)
﴿3﴾…حضرت سیِّدُنا حسن بصریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں:منقول ہے کہ ظاہر وباطن اورقول وفعل میں یکسانیت نہ ہونااورگھر کے اندر اور باہرمیل جول میں  اختلاف رکھنا نفاق سے ہےاور نفاق کی بنیاد جھوٹ ہے ۔
﴿4﴾…صادِق وامین آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:كتنی بڑی خیانت ہے کہ تم اپنےمسلمان بھائی سے کوئی بات کہو جس میں وہ تمہیں  سچا سمجھ رہا ہوحالانکہ تم اس سے جھوٹ بول رہے ہو۔ (3)
﴿5﴾…حضورنبیّ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: بندہ جھوٹ بولتا رہتا ہے اور اس میں خوب کوشش کرتا رہتا ہے حتی کہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے ہاں اسے کذّاب (بہت بڑا جھوٹا)لکھ دیا جا تا ہے ۔(4)
﴿6﴾…آقائے نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمدو شخصوں کے پاس سے گزرے جو بکری کا سودا کرتے ہوئے قسمیں کھا رہے تھے۔ان میں سے ایک کہہ رہا تھا :بخدا!میں اتنی قیمت سے کم نہیں کروں گا اور دوسرا کہہ رہا تھا :خدا کی قسم !میں اتنی رقم سے زیادہ نہیں دوں گا۔پھر آپ کا وہیں سے گزر ہوادیکھا ان میں سے ایک نے اسے خرید لیا تھا تو آپ نے ارشاد فرمایا:ان میں سے ایک نے گناہ اور کَفّارہ لازم کر لیا۔(5) 
﴿7﴾…محبوب ربِّ غَفَّارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: جھوٹ رزق کوتنگ کرديتا ہے ۔(6)
﴿8﴾…آقائے دو جہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:بے شک تُجّار ہی فاجر ہیں۔ عرض کی گئی: یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !کیا اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے خرید وفروخت کو حلال نہیں کیا؟ ارشادفرمایا: ہاں!
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سنن ابن ماجہ، کتاب الدعاء، باب الدعاء بالعفووالعافیة،۴/ ۲۷۳، حدیث :۳۸۴۹
2… مساویٔ الاخلاق للخرائطی، باب ماجاء فی الکذب وقبح ما اتی بہ اھلہ، ص ۶۸ ،حدیث : ۱۱۱
3…سنن ابی داود، کتاب الادب، باب فی المعاریض،۴/ ۳۸۱، حدیث :۴۹۷۱
4 ...بخاری ،کتاب الادب،باب قول اللّٰہ تعالٰی ’’یا ایھا الذین امنواتقواللّٰہ‘‘...الخ،۴/ ۱۲۵، حدیث:۶۰۹۴
5…سنن الکبری للبیھقی، کتاب الایمان، باب ابرار القسم اذاکان البرطاعة...الخ،۱۰/ ۶۲، حدیث : ۱۹۸۶۶
6…مساویٔ الاخلاق للخرائطی، باب ماجاء فی الکذب وقبح ما اتی بہ اھلہ،ص ۷۰،حدیث: ۱۱۷