Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
388 - 1245
شکوہ کرتے ہوئےچلے گئے ،ان  کےاشعارکے آخر میں یہ تھا :
وَمَا كَانَ بَدْرٌ وَلَا حَابِسٌ	يَفُوقَانِ مِرْدَاسَ فِي الْمَجْمَعِ
وَمَا كُنْتُ دُونَ امْرِئٍ مِنْهُمَا	وَمَنْ تَخْفِضِ الْيَوْمَ لَا يُرْفَعِ
ترجمہ: بدر اور حابس معرکہ میں مرداس سے فوقیت نہیں رکھتے اور میں ان دونوں سے کسی طرح کم نہیں ہوں اور جو آج پست ہو ا وہ پھر بلند نہیں ہو گا۔
	آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمایا:ان کی زبان کو مجھ سے روک لو(یعنی انہیں خوش کردو تاکہ یہ خاموش ہو جا ئیں) (1)یہ سن کر امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناابو بکر صدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہان کو لے گئے حتّٰی کہ انہوں نے 100اونٹ پسند کئے پھر جب لو ٹے تو لوگو ں میں سب سے زیادہ خوش تھے ۔سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان سے ارشادفرمایا:کیا میرے بارے میں شعر کہتےہو؟تو وہ معذرت کرنے لگے اور عرض کرنے لگے:میرے ماں باپ آپ پر قربان!میں شعر کو اپنی زبان پر چیو نٹیوں کی طرح رینگتا پا تا ہوں پھر وہ مجھے ایسے کاٹتے ہیں جیسے چیو نٹی کا ٹتی ہے،لہٰذامیں شعر کہنے سےچھٹکارا نہیں پا سکتا ۔تو آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مسکرا دئیے اور ارشاد فرمایا:عرب شعر کو نہیں چھوڑیں گے حتّٰی کہ اونٹ بلبلانا چھوڑ دیں۔
آفت نمبر10:				مزاح کرنا
	یہ اپنی اصل کے اعتبار سے مذموم اور ممنوع ہے  البتہ اس کی تھوڑی مقدارممنوع نہیں۔
	تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: لَا  تُمَارِ اَخَاکَ وَلَاتُمَازِحْہٗ یعنی اپنے بھائی سے جھگڑا کرو نہ اس سےمزاح کرو۔(2)
کون سامِزاح ممنوع ہے؟
	اگرکوئی کہے کہ  ممارات(یعنی جھگڑنے)میں تو ایذا رسانی ہے کیو نکہ اس میں مومن بھا ئی اور دوست کو جھٹلا یا جا تا ہےیا  اسےجا ہل قرار دیا جا تا ہے جبکہ مِزاح تو خوش طَبْعِی  کا نام ہے  اور اس میں توخوشی اوردل لگی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تاریخ مدینہ دمشق، الرقم: ۳۱۲۱، عباس بن مرداس،۲۶/ ۴۱۵
2…سن الترمذی، کتاب البروالصلة، باب ماجاء فی المراء ،۳/ ۴۰۰،حدیث :۲۰۰۲