تمہارے اندر جانتا ہو تو تم اس کا عیب بیان نہ کرو جسے تم اس میں جانتے ہو ،اس کا وبال اس پر ہوگا اور اس صورت میں تمہارے لئے اَجَرہو گا اور کسی چیز کو بھی گالی نہ دو۔اَعرابی بیان کرتے ہیں:اس کے بعد میں نے کسی چیز کو گالی نہیں دی۔(1)
ایک دوسرے کو گالی دینے والے شیطان ہیں:
حضرت سیِّدُناعِیاض بن حِماررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ میں نے مدینے کے تاجدار،سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میری قوم کا ایک شخص مجھے گالی دیتاہے حالانکہ وہ (حسب وشرافت)میں مجھ سے کمتر ہے، اگر میں اس سے بدلہ لوں تو کیا مجھ پر کوئی گناہ ہے؟ ارشاد فرمایا:ایک دوسرے کو گالی دینے والےشیطان ہیں جو ایک دوسرے کو جھٹلاتے اور الزام لگاتے ہیں۔(2)
مومن کو گالی دینا فسق ہے:
محبوب ربِّ داور، شفیعِ روزِ مَحشر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:مومن کو گالی دینا فسق ہے اور(اسلام کے سبب) اس سے لڑنا کُفر ہے۔(3)
سرکارِمدینہ،راحَتِ قَلْب وسِیْنَہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ایک دوسرے کو گالی دینے والےجو کچھ کہتے ہیں ،اس کا گنا ہ پہل کرنے والے پر ہے جب تک کہ مظلوم حد سے نہ بڑھے۔ (4)
والِدَیْن کو گالی دیناکبیرہ گناہ ہے:
حضورنبیّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:مَلْعُوْنٌ مَّنْ سَبَّ وَالِدَیْہٖ یعنی ملعون ہے وہ شخص جو اپنے والدین کو گالی دے۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مساویٔ الاخلاق، باب مایکرہ من سب الناس...الخ ،ص۲۹، حدیث : ۲۶
2…مسند ابی داود طیالسی، عیاض بن حمار المجاشعی ،ص۱۴۶، حدیث :۱۰۸۰
3… بخاری ، کتاب ا لایمان، باب خوف المؤمن من ان یحبط...الخ ،۱/ ۳۰، حدیث: ۴۸
4… مسلم، کتاب البروالصلة، باب النھی عن السباب،ص۱۳۹۶، حدیث : ۲۵۸۷
5…تاریخ مدینہ دمشق، الرقم: ۴۶۹۶، عزیر بن جروة،۴۰/ ۳۱۷