کیا گیا ہے توہوسکتا ہے کہ اس سے مرادان باتوں کو ظاہر کرنا ہو جن کے بیان سےانسان شرما تا ہے کیو نکہ اس طرح کے معا ملات میں بہتر یہ ہے کہ چَشْم پو شی اورصرفِ نظر سے کام لیا جائے نہ کہ کَشْف و اِظہار سے۔
بازاروں میں چِلَّانارب تعالیٰ کوناپسند ہے:
مُحْسِنِ کائنات، فَخْرِمَوجُودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ فحش کلامی کرنے والے،بتکلُّف فحش کہنےوالےاور بازاروں میں چلانے والے کو پسند نہیں فرماتا۔ (1)
سب سے اچھامسلمان :
حضرت سیِّدُناجابر بن سَمُرَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضورنبیّ پاک،صاحِب ِلولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں حاضر تھا اور میرے والد صاحب میرے سامنے تھے ۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:بے شک فحش گوئی اوربتکلف فحش کلامی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور لوگوں میں سب سے اچھا مسلمان وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔(2)
فحش گو کا انجام:
حضرت سیِّدُنا ابراہیم بن مَیْسَرَہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:منقول ہے کہ فحش گو اوربتکلُّف فحش کلام کرنے والے کو بروز ِقیامت کتے کی صورت میں یا کتے کے پیٹ میں لایا جائےگا۔
سب سے بڑی بیماری:
حضرت سیِّدُنااَحْنَف بن قیس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:کیا میں تمہیں سب سے بڑی بیماری نہ بتاؤں؟ (پھر ارشادفرمایا)وہ بدکلامی اور بَدْاَخلاقی ہے۔
فحش گوئی کی تعریف:
یہ فحش گوئی کی مذمت تھی اور جہاں تک اس کی تعریف اور حقیقت کا تعلق ہےتو وہ قبیح (یعنی ناپسندیدہ)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت ،۷/ ۲۱۱، حدیث :۳۴۰
2…موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت ،۷/ ۲۱۲،حدیث :۳۴۲