Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
369 - 1245
آفت نمبر7:				فحش کلامی اور گالی گلوچ
	یہ بھی قابل مذمت ہے اوراس سے منع کیا گیا ہے ۔اس کی بنیادبد باطنی اورکمینگی و گھٹیا پن ہے۔
فحش کلامی رب تعالیٰ  کوناپسند ہے:
	حضورنبیّ رحمت،شفیع اُمَّتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:فُحْش کلامی سے بچو کیونکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فُحْش اورفحش کہنے  کو پسند نہیں فرماتا۔(1)
بد کلامی کمینگی ہے:
	حُسنِ اَخلاق کے پیکرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے غزوۂ بَدْرمیں قتل ہونے والے مشرکین کو گالی دینے سے منع فرمایا اور ارشاد فرمایا: ان کو گالی نہ دوکیونکہ جو کچھ تم کہتے ہو وہ ان تک نہیں پہنچتابلکہ تم زندوں کو اذیت دیتے ہو۔سن لو!بد کلامی کمینگی ہے۔(2)
مومن کی پہچان:
	سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:مومن عیب نکالنے والا، لعنت کرنے والا ،فحش گو اوربے حیا نہیں ہوتا۔ (3)
فحش گو پر جنت حرام ہے:
	حضورنبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ہر فحش کلام کرنے والے پر جنت کا داخلہ حرام ہے۔(4) 
دوزخیوں کی تکلیف کا باعث:
	سرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:چار شخص جہنمیوں کے لئے عذاب میں مبتلاکی تکلیف 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب الغضب، ذکر الزجر عن الظلم...الخ ،۷/ ۳۰۷، حدیث : ۵۱۵۴
2…موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت،۷/ ۲۰۳، حدیث :۳۲۳
3…سنن الترمذی، کتاب البروالصلة، باب ماجاء فی اللعنة ،۳/ ۳۹۳، حدیث :۱۹۸۴
4… موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت ،۷/ ۲۰۴، حدیث :۳۲۵