Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
365 - 1245
وَ اِذَا حُیِّیۡتُمۡ بِتَحِیَّۃٍ فَحَیُّوۡا بِاَحْسَنَ مِنْہَاۤ اَوْ رُدُّوۡہَا ؕ(پ۵،النساء:۸۶)
ترجمۂ کنز الایمان: اور جب تمہیں کوئی کسی لفظ سے سلام کرے تو تم اس سے بہتر لفظ جواب میں کہو یا وہی کہہ دو۔
	نیز آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہی کا فرمان ہےکہ اگر فرعون بھی مجھ سے اچھی بات کہتا تو میں اس کا جواب دیتا۔
جنتی بالاخانے:
	حضرت سیِّدُنا اَنَسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حضورنبیّ پاک،صاحب ِلولاک  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:بے شک جنت میں بالاخانے ہیں جن کابیرونی حصہ اندر سےاور اندرونی حصہ باہر سے نظر آتا ہے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   نے انہیں ان لوگوں کے لئے تیار فرمایا ہے جو کھانا کھلاتے ہیں اور گفتگو  میں نرمی اختیارکرتے ہیں۔(1)
	مروی ہے کہ حضرت سیِّدُناعیسٰیرُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے پاس سے ایک خنزیر گزراتو آپ نے ارشاد فرمایا: سلامتی کے ساتھ گزر جا۔آپ سے عر ض کی گئی:یَا رُوحَ اللہ آپ خنزیر سے یہ بات ارشاد فرما رہے ہیں؟ ارشاد فرمایا:میں اپنی زبان کو شر (یعنی بری بات کہنے) کا عادی نہیں بنا نا چاہتا۔
اچھی بات کہنا صَدَقہ ہے:
	سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اچھی بات کہنا صَدَقہ ہے۔(2)
	سرکارِ نامدار،مدینے کے تاجدارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:جَہَنَّم کی آگ سے بچو اگر چہ کھجور کا ایک ٹکڑادینےکے ذریعےاگر یہ نہ پاؤ تو اچھی بات  کہنےکے ذریعے(بچو)۔ (3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
......... فرماتے ہیں:کفارکو سلام نہ کرے اور وہ سلام کریں تو جواب دے سکتا ہے مگر جواب میں صرف عَلَیْکُمْ کہے اگر ایسی جگہ گزرنا ہو جہاں مسلم و کافر ہوں تو اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہے اور مسلمانوں پر سلام کا اِرادہ کرے اور یہ بھی ہوسکتا ہے۔کہ اَلسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی کہے۔کافر کو اگر حاجت کی وجہ سے سلام کیا،مثلاًسلام نہ کرنے میں اس سے اندیشہ ہے تو حرج نہیں اور بقصدِتعظیم کافر کو ہرگز ہرگز سلام نہ کرے کہ کافر کی تعظیم کفر ہے۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند الانصار،۸/ ۴۴۹، حدیث :۲۲۹۶۸
2… بخاری، کتاب الجہاد والسیر ، باب من اخذ بالرکاب ونحوہ ،۲/ ۳۰۶،حدیث :۲۹۸۹
3… بخاری ، کتاب الادب، باب طیب الکلام،۴/ ۱۰۶،حدیث :۶۰۲۳ باختصار