Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
355 - 1245
سے وعدہ کرکے اس کی خلاف ورزی نہ کرو۔(1) 
﴿2﴾…جھگڑا چھوڑدو کیونکہ اس کی حکمت سمجھ سے بالا تر ہے اور اس کے فتنے سے امان نہیں ہے۔(2) 
﴿3﴾…جو حق پر ہو نے کے باوجود جھگڑا چھوڑدے اس کے لئےجنت کے اعلیٰ درجےمیں گھر بنایا جا ئے گااور جو باطل پر ہوکرجھگڑا چھو ڑدے اس کے لئے جنت کے کناروں میں گھر بنایا جائے گا۔(3) 
﴿4﴾…میرے ربّ عَزَّ  وَجَلَّ  نے بت پرستی اورشراب نوشی  سے بچے رہنے کا حکم دینےکے بعد سب سے پہلا عہد جو مجھ سے لیاوہ لوگوں سے بحث و جھگڑانہ کرنا ہے۔(4)
﴿5﴾…کوئی قوم ہدایت پر رہنے کے بعد گمراہ نہیں ہوئی مگر جھگڑوں کے سبب۔(5)
﴿6﴾…بندہ ایمان کی حقیقت  میں اس وقت تک کمال کو نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ وہ حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا نہ چھوڑدے ۔ (6)
﴿7﴾…چھ چیزیں جس شخص کے اندر ہوں گی وہ ایمان کی حقیقت کو پالے گا :(۱)…گرمیوں میں روزے رکھنا(۲)…دشمنانِ خُدا کے ساتھ تلوار(یعنی اسلحے) سےجنگ کرنا (۳)…بارش وگھٹا والے دن نماز میں جلدی کرنا (۴)…مصیبتوں پر صبر کرنا(۵)…مشقت (یعنی ٹھنڈک کی شدت وغیرہ)کے باوجود کامل وضو کرنااور(۶)… حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا نہ کرنا۔(7) 
مِراء وجِدال کے متعلق 11اقوالِ بزرگان  دین:
﴿1﴾…حضرت سیِّدُنازبیربن عَوَّامرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے اپنے بیٹے سے ارشاد فرمایا:قرآن کے ذریعےلوگوں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سنن الترمذی، کتاب البروالصلة ، باب ماجاء فی المراء ،۳/ ۴۰۰، حدیث : ۲۰۰۲
2…موسوعةالامام ابن ابی الدنیا،کتاب الصمت،۷/ ۹۴،حدیث:۱۲۷  موقوفًاعلی ابن مسعود
3…جامع الاصول، الکتاب الثانی من حرب الجیم،۲/ ۵۲۳،حدیث :۱۲۵۷ بتغیر قلیل
	سنن الترمذی، کتاب البر والصلة ، باب ماجاء فی المراء ،۳/ ۴۰۰، حدیث : ۲۰۰۰الحق بدلہ الکذب
4…موسوعة الامام ابن ابی الدنيا،کتاب الصمت،۷/ ۹۸،حديث:۱۳۴
5…سنن الترمذی ، کتاب التفسیر، باب ومن سورة الزخرف،۵/ ۱۷۰،حدیث :۳۲۶۴
6…موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت ،۷/ ۱۰۱، حدیث : ۱۳۹
7…شعب الایمان، باب فی الطہارات ،۳/ ۲۱،حدیث :۲۷۵۵ بتغیر