Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
344 - 1245
مضبوط عمل کے بارے میں بتائیے جس کے سبب آپ کو (جنت میں جانے کی)امید ہے؟ فرمایا :میں توایک کمزور شخص ہوں اور مجھے اگر کسی عمل کے سبب (جنت میں جانے کی) امید ہےتو وہ میرے سینے کی(حسد وکینہ و غیر ہ سے) سلامتی اور بے فائدہ گفتگو کو چھوڑدینا ہے۔(1)
بدن پر ہلکےاور میزان میں بھاری اعمال:
	حضرت سیِّدُناابو ذرغِفّاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں  کہاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  کے محبوب،دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں جو بدن پر ہلکا اور میزان میں بھاری ہو ؟میں نے عرض کی : کیوں نہیں۔ارشاد فرمایا:وہ خاموشی ، حُسْنِ اَخلاق اور بے فائدہ گفتگوکو چھوڑ دینا ہے۔(2)
پانچ نصیحتیں:
	حضرت امام مجاہدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد بیان کرتے ہیں کہ  میں نےحضرت سیِّدُناعبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو یہ فرماتے سنا کہ پانچ چیزیں مجھےسُواری کے لئے تیاربہترین سیاہ گھوڑوں سے زیادہ محبوب ہیں:
(1)…بے فائدہ گفتگو مت کرو کیونکہ یہ فُضُول ہے اور میں تمہارےگناہ میں پڑنے سے بے خوف نہیں ہوں اورمُفِیْد کلام بھی بے مَحل نہ کروکیو نکہ بہت سےمفید کلام کرنے والے بھی بے موقع مفید کلام کر بیٹھتے ہیں اور یوں مشقت میں پڑھ جاتے ہیں۔
(2)…کسی حلیم وبُردبار اور بے عقل و بے وقوف شخص سے بحث مت کرو کیو نکہ بردبار تم سے دلی طور پر بغض رکھے گا اور بے وقوف تم کو(اپنی زبان سے)اَذِیَّت پہنچائے گا۔
(3)…اپنے بھائی کا ذکراس کے پیٹھ پیچھے اس طرح کرو جس طرح  کا ذکر اس کی طرف سےتم اپنے لئے پسند کرتے ہواور ان باتوں میں اس کو معاف کردو جن کے بارے میں تم چاہتے ہو کہ وہ تمہیں معاف کر دے۔
(4)…اپنے بھائی کے ساتھ ایسا معاملہ کرو جیسا تم چاہتے ہو کہ وہ تمہارےساتھ کرے۔
(5)…اس شخص کی طرح عمل کرو جسے یقین ہو کہ نیکی پر اسے جزا دی جائے گی اور گناہ پر اس کی پکڑ ہو گی۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت ،۷/ ۸۶،حدیث : ۱۱۱
2…موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت،۷/ ۸۷، حدیث :۱۱۲