حاضرہوااور عرض کی: مجھے کوئی ایسا عمل ارشاد فرمائیے جس کے باعث میں جنت میں داخل ہوجاؤں۔ارشاد فرمایا:بھوکے کو کھانا کھلاؤ اور پیاسےکو پانی پلاؤ ،نیکی کا حکم دو اور برائی سے منع کرو ۔اگر ان کاموں کی طاقت نہیں رکھتے تو بھلائی کی بات کے علاوہ کچھ کہنے سے اپنی زبان کوقابومیں رکھو۔(1)
شیطان کو مغلوب کرنے والا عمل:
﴿24﴾…اِخْزِنْ لِسَانَــکَ اِلَّامِنْ خَیْرٍ فَاِنَّــکَ بِذٰلِکَ تَغْلِبُ الشَّیْطَانَ یعنی خیر کے علاوہ کوئی بات کہنےسے اپنی زبان کی حفاظت کرو کیو نکہ اس کے سبب تم شیطان پر غالب آجاؤ گے۔(2)
﴿25﴾…اِنَّ اللّٰہَ عِنْدَلِسَانِ کُلِّ قَائِلٍ فَلْیَتَّقِ اللّٰہَ امْرُؤٌعَلِمَ مَایَقُوْل یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر قائل(یعنی کہنے والے)کی زبان کے پاس ہوتاہے،لہٰذا بندے کواللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرنا چاہئے اور غور کرنا چاہئے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ (3)
﴿26﴾…اِذَا رَأَیْتُمُ الْمُؤْمِنَ صَمُوْتًاوَّقُوْرًا فَادْنُوْا مِنْہُ فَاِنَّہٗ یُلَقَّنُ الْحِکْمَةُیعنی جب تم مومن کو بہت خاموش رہنے والا اور انتہائی با وقار دیکھو تو اس سے قریب ہو جاؤ کیو نکہ اسے حکمت عطا کی گئی ہے۔(4)
تین قسم کے لوگ:
﴿27﴾…لوگ تین قسم کے ہیں:(۱)…غانِم(۲)…سالِم اور(۳)…شاحِب۔غانم وہ ہے جو اللہعَزَّ وَجَلَّ کا ذکر کرتاہے،سالم وہ ہے جو خاموش رہتا ہے اور شاحب وہ ہےجو باطل میں پڑتاہے۔(5)
مومن اور منافق کی زبان:
﴿28﴾…مومن کی زبان اس کےدل کے پیچھے ہوتی ہے،جب وہ کسی چیز کے متعلق گفتگو کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے بارے میں اپنے دل میں غور کرتاہےپھر اسے زبان پر لاتا ہے اور منافق کی زبان اس کے دل
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…موسوعة الامام ابن ابی الدنیا ، کتاب الصمت،۷/ ۶۶، حدیث :۶۷
2…المعجم الصغیر،۲/ ۶۷، حدیث : ۹۴۶
3…شعب الایمان، باب فی حفظ اللسان ،۴/ ۲۶۵، حدیث : ۵۰۳۳ بتغیرقلیل
4…الزواجر عن اقتراف الکبائر ، الباب الاول فی الکبائر الباطنة...الخ،۱/ ۱۸۴
5…شعب الایمان، باب فی الاعراض عن اللغو،۷/ ۴۱۷، حدیث : ۱۰۸۱۴بتغیر