Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
334 - 1245
﴿8﴾…حضرت سیِّدُنا مُعاذ بن جَبَلرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بيان فرماتے ہیں کہ میں نےرسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے عرض کی: یارسولَاللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا ہماری گفتگو پر بھی پکڑ ہو گی؟ ارشاد فرمایا: اے ابْنِ جَبَل!تیری ماں تجھ پر روئے (یہ بات بطور شفقت فرمائی )بے فائدہ وفضول گفتگو ہی لوگوں کو جَہَنَّم میں اوندھے منہ گرائےگی۔(1)
﴿9﴾…حضرت سیِّدُنا سُفْيان بن عبداللہ ثَقَفیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ   بیان کرتے ہیں کہ  میں نےبارگاہِ رسالت میں عرض كی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! مجھے کوئی ایسی بات بیان کیجیے جسے میں مضبوطی سے تھام لوں۔ ارشاد فرمایا:”یہ کہومیرا رب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہے پھر اس پر قائم رہو۔“ میں نے عرض کی: یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! آپ مجھ پر سب سے زیادہ کس چیز کا خوف کرتے ہیں؟ آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی زبان مبارک کو پکڑ کر ارشاد فرمایا:”اس کا۔“(2)
﴿10﴾…حضرت سیِّدُنا مُعاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے شافع محشر، نورکے پیکر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے عرض کی: یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !كون ساعمل افضل ہے؟ سرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی زبان مبارک  باہر نکالی پھر اپنی مبار ک انگلی اس پر رکھ دی۔(3)
﴿11﴾…بندے کا ایمان اس وقت تک درست نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کا دل ٹھیک نہ ہو جائے اور اس کا دل اس وقت تک ٹھیک نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کی زبان دُرُست نہ ہو جائے اور وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کی شرارتوں سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو ۔(4)
﴿12﴾…مَنْ سَرَّہٗ اَنْ یَّسْلَمَ فَلْیَلْزَمِ الصَّمْتَیعنی جو(دنيا میں مخلوق کی اذیت اور آخرت میں خالق کے عذاب سے) سلامت رہنا پسندکرتا ہے اسے چاہئے کہ خاموشی اختیار کرے۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… سنن الترمذی، کتاب الایمان، باب ماجاء فی حرمة الصلاة،۴/ ۲۸۰، حدیث :۲۶۲۵
2…سنن الترمذی، کتاب الزھد، باب ماجاء فی حفظ اللسان،۴/ ۱۸۴، حدیث : ۲۴۱۸
3…موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت،۷/ ۳۱، حدیث :۸
4…موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت،۷/ ۳۱، حدیث ۹
5…موسوعة الامام  ابن ابی الدنیا ، کتاب الصمت،۷/ ۳۴،حدیث :۱۱