Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
332 - 1245
 پھر(۹)…گا نے اور شعر کی آفت اور کون سا گانا حرام ہے اور کون سا حلال اسے ہم سَماع کے بیان میں ذکر کر چکے لہذا ہم اسے دوبارہ نہیں ذکر کریں گےپھر(۱۰)…مزاح کی آفت پھر(۱۱)… مَذاق مَسْخَرِی اور ٹھٹھے کی آفت پھر(۱۲)…راز کھولنے کی آفت پھر(۱۳)…جھوٹا وعدہ کرنے کی آفت پھر (۱۴)…جھوٹ بو لنے اور جھوٹی قسم کھانے نیز تعریضاًجھوٹ بولنے کی آفت کا بیان پھر (۱۵)…غیبت کی آفت پھر(۱۶)…چغلی کی آفت پھر(۱۷)…منافق اور دو غلے شخص کی آفت کہ جو (فساد پھیلانے کی غرض سے) دو دشمنوں کے پاس آتا جا تا ہے اور ہر ایک سے اس کے موافق گفتگو کر تا ہےپھر(۱۸)…مَدْح   وتعریف کی آفت پھر(۱۹)…دوران کلام  باریک غلطیوں سے غفلت کا بیان بالخصوص اس کلام میں جواللہعَزَّ  وَجَلَّ   اور اس کی صفات  اور دین کے اصول کے ساتھ متعلق ہے پھر (۲۰)…اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی صفات اور اس کے کلام کے بارے میں عوام کے سوال کرنے  کو ذکر کریں گے اور اس بارے میں سوال کرنے کی آفت بیان کریں گے کہ  حُرُوف قدیم ہیں یا حادث  ۔
	یوں یہ کل 20آفتیں ہوئیں اور ہم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے اس کے فضل  و کرم کی بدولت حُسنِ توفیق کا سوال کرتے ہیں۔
باب نمبر1:		زبا ن کا خطره اورخاموشی کے فضائل
	زبان كا خطره  بہت بڑا ہے اور اس کے خطرےسے نجات صرف خاموشی میں ہے اسی وجہ سے شریعت نے خاموشی کی تعریف بیان کی ہے اور اس کی ترغیب دی ہے ۔چنانچہ
زبان کی حفاظت سے متعلق 30روایات:
﴿1﴾…مَنْ صَمَتَ نَجَا یعنی  جو چپ رہا اس نے نجات پائی۔(1) 
﴿2﴾…اَلصَّمْتُ حُکْمٌ وَّقَلِیْلٌ فَاعِلُہٗ یعنی خاموشی حکمت ہے مگر اس كو اختيار کرنے والے تھوڑے ہیں۔(2)
﴿3﴾…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بنسفیان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن اپنے والد سے رِوایت كر تے ہیں کہ  ان کے والد نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی: یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مجھے اسلام سے متعلق کسی ایسی بات کی خبر دیجئے جس کے بارے میں آپ کے بعد میں کسی سے نہ پو چھوں؟ارشاد فرمایا:”یہ کہومیں ایمان لایا پھر 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سنن الترمذی ، کتاب صفة القیامة ،۴/ ۲۲۵، حدیث : ۲۵۰۹
2…شعب الایمان، باب فی حفظ اللسان،۴/ ۲۶۴،حدیث : ۵۰۲۷