Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
317 - 1245
مال دار عورت سے نکاح کی پانچ خرابیاں:
	ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ جو کسی مالدار عورت سے نکاح کرے گا اسے پانچ خرابیوں کا سامنا کرنا پڑے گا:(۱)…مَہْر کا کثیر ہونا (۲)…اس کے گھر والوں کا رُخصتی میں ٹال مٹول سے کام لینا (۳)…شوہر کی خدمت نہ کرنا (۴)…اخراجات زیادہ ہو نا اور (۵)…اگروہ طلاق دینے کا ارادہ کرے گاتو (کثیر مہر دینے کے سبب)مال چلے جانے کے خوف سےاس پر قادر نہیں ہو سکےگا۔
	جبکہ غریب عورت کا معاملہ اس کے بَرخِلاف ہو تا ہے۔
عورت چار چیزوں میں مرد سے کمتر اور چار میں بڑھ کر ہو:
	ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ عورت کو چار چیزوں میں مرد سے کَمْتر ہونا چاہئے ورنہ وہ اسے حقیر سمجھے گی: (۱)…عمر میں (۲)…قد وقامت میں (۳)…مال میں اور (۴)…حَسَب میں۔ جبکہ چار چیزوں میں مرد سے بڑھ کر ہونا چاہئے: (۱)…حسن و جمال میں (۲)…ادب میں (۳)…پرہیزگاری میں اور (۴)…حسن اخلاق میں۔
	نکاح کے بعد ارادت میں سچے ہونے کی علامت اچھےاخلاق ہیں۔چنانچہ
بیوی کے ساتھ حُسن سُلُو ک:
	ایک بزرگ نے کسی عورت سےنکاح کیا، وہ ہمیشہ اس کی خدمت کرتے رہتے حتّٰی کہ عورت نے شرم محسوس کی اور اس بات کا شکوہ اپنے والد سے کیا کہ میں اس شخص پر حیران ہوں، کئی سال سے میں اس کے گھر میں ہوں ،میں جب بھی بیت الخلا جاتی ہو ں یہ مجھ سے پہلے ہی وہاں پانی رکھ دیتا ہے۔
20 سال تک نابینا بنے رہے:
	ایک مریدنے کسی خوبصورت عورت سے نکاح کیا۔ جب رخصتی کے دن قریب آئے تو اس عورت  کو چیچک نکل آئی۔  اس سبب سے اس کے گھر والے بہت زیادہ پریشان ہو گئے اور انہیں یہ خوف لاحق ہو گیا کہ اس کا شوہر اب اسے ناپسند کر ے گا تو مرید نے لوگوں کے سامنے یہ ظاہر کیا کہ اسے آنکھ میں تکلیف ہے پھر انہوں نے لوگوں پر یہ ظاہر کردیا کہ ان کی آنکھیں چلی گئی ہیں حتّٰی کہ وہ عورت رخصت ہو کر ان کے پاس