السَّلَام پر آزمائش آئی تھی اور آپ نے اپنے بیٹے حضرت سیِّدُنا سُلَیْمان عَلَیْہِ السَّلَام سے ارشاد فرمایا: بیٹا!شیراور سانپ کے پیچھے چلے جانا مگر عورت کے پیچھے مت جانا۔
٭…حضرت سیِّدُنا یحییٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سےپوچھا گیاکہ زنا کی ابتدا کیسے ہوتی ہے؟ ارشاد فرمایا: دیکھنے اور خواہش کر نے سے۔
٭…حضرت سیِّدُنا فُضَیْل بن عِیاض رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: شیطا ن کہتا ہے نظر میرا پرانا تیر اور کمان ہے جو خطا نہیں ہو تا۔
نظر کے متعلق پانچ فرامین مصطفٰے:
﴿1﴾…نظر ابلیس کے زَہر میں بجھے ہوئےتیروں میں سے ایک تیر ہے پس جو شخص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے خوف سے اسے ترک کردے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے ایسا ایمان عطا کرےگا جس کی مٹھاس وہ اپنے دل میں پائے گا۔(1)
﴿2﴾…اب مردوں کے لئے عورت کے فتنے سے زیادہ نقصان دہ فتنہ اور کوئی نہیں۔(2)
﴿3﴾…دنیا اور عورتوں کے فتنے سےبچو کیونکہ بنی اسرائیل میں سب سےپہلا فتنہ عورتوں کی وجہ سے ہوا تھا۔(3)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
قُلۡ لِّلْمُؤْمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنْ اَبْصَارِہِمْ (پ۱۸،النور:۳۰)
ترجمۂ کنز الایمان: مسلمان مردوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں۔
﴿4﴾…ہر ابْنِ آدم کے لئے زنا سے حصہ ہے۔آنکھیں زنا کرتی ہیں اوران کا زنا دیکھنا ہے، ہاتھ زنا کرتے ہیں اور ان کا زناپکڑنا(یعنی چھونا) ہے، پاؤں زنا کرتے ہیں اور ان کا زنا چلنا ہے، منہ زنا کرتا ہے اور اس کا زنا بوسہ لینا ہے۔ دل ارادہ اورتمنا کرتا ہے اورشرمگا ہ اس کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المستدرک،کتاب الرقاق،ازهد فی الدنيا يحبک الله،۵/ ۴۴۶،حديث:۷۹۴۵
2… بخاری،کتاب النکاح،باب مايتقی من شؤم المراة،۳/ ۴۳۱،حديث:۵۰۹۶
3… مسلم،کتاب العلم،باب بيان انه يستجاب للداعی...الخ،ص۱۴۶۵،حديث:۲۷۴۲
4… مسلم،کتاب القدر،باب قدرعلی ابن آدم حظه...الخ،ص۱۴۲۸،حديث:۲۶۵۷