Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
308 - 1245
نہیں ہوتے حتّٰی کہ اس کے  خرچ کرنے  کی راہ میں رُکاوَٹ بن جاتا ہوں۔ پھر شیطان یہ کہتا ہوا واپس ہوگیاکہ ہائے افسوس! موسیٰ کو وہ باتیں معلوم ہوگئیں جو بنی آدم کو چَوکَنّا  کردیں  گی۔
عورت خطرناک فتنہ ہے:
	حضرت سیِّدُنا سعید بن مُسَیَّبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:اللہ ربُّ الْعِزت نے جتنے بھی انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ السَّلَام بھیجے ان کے بارے میں ابلیس کو یہی امیدرہی کہ”وہ عورتوں کے ذریعے ان کو ہلاک کردے“اور میرے نزدیک کوئی چیزعورتوں سے زیادہ خطرناک نہیں ہےاور میں مدینہ طَیِّبَہ میں صرف اپنے اور اپنی بیٹی کے گھر جاتا ہوں، جمعہ کے دن وہاں غسل کرتا ہوں پھر واپس آجاتا ہوں۔
عورت شیطان کا تیر ہے:
	ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ شیطان عورت سے کہتا ہے: تو میرا نصف لشکر ہےاور میرا ایسا تیر ہے  کہ جس سےنشانہ خطا نہیں ہوتا۔ تو میری راز دار ہےاورمیری حاجت و ضرورت میں میری قاصدہے۔
	معلوم ہوا کہ  شیطان کا آدھا  لشکرشَہوت ہےاور بقیہ آدھا لشکر غُصّہ ہے۔
شَہوت کے تین دَرَجات:
	سب سے بڑی  شہوت وخواہش عورتوں کی خواہش ہے اور اس شہوت کے بھی تین درجےہیں: اِفراط، تفریط اور اِعْتِدال۔ اِفراط یہ ہے کہ شہوت عقل پر غالب آجائےحتّٰی کہ مردوں کی ہمت بیویوں اور باندیوں سے لطف اندوز ہو نےمیں صرف ہو جائے اوریوں وہ آخرت کےراستہ پر چلنے سے محروم ہو جائیں۔یاشہوت دین پر غالب آجائےحتّٰی کہ بے حیائیوں کے اِرتِکاب کی طرف لے جائےاور بعض اوقا ت شہوت کی زیادتی دو ناپسندیدہ باتوں تک لے جاتی ہے۔
٭…اس قسم کے لوگ ایسی چیزیں استعمال کرتے ہیں جوان کی شہوت کو قوت دیں اور وہ کثرت سے جماع کر سکیں جیسے بعض لوگ معدے کو تَقْوِیَت دینے والی دوائیاں استعمال کرتے ہیں تاکہ کھانے کی خواہش بڑھے۔ ان کی مثال اس شخص کی طرح ہےجو خونخوار درندوں اور حملہ آور سانپوں میں پھنس جائےاور جب