Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
286 - 1245
 سِرُّہُ النُّوْرَانِی کو نمک کے ساتھ گرم روٹی کھانے کی خواہش ہوئی تو میں نے آپ کی خدمت میں حاضر کر دی۔ آپ نے اسے دانتوں میں لیا پھرنکال دیا اور روتے ہوئے فرمایا:”مجاہَدہ میں طویل کوشش کے بعد میں نے اپنی خواہش کی طرف جلدی کی،ہائے میری بدبختی!(اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ) میں سچی تو بہ کرتا ہوں تو مجھے معاف فرمادے۔“
	حضرت سیِّدُنا احمد بن ابوالحواری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی کہتے ہیں:پھر میں نے مرتے دم تک آپ کو نمک کھاتے نہیں دیکھا۔
40راتوں تک سبزی نہیں کھاؤں گا:
	حضرت سیِّدُنا مالک بن ضَیْغَمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم فرماتے ہیں:ایک مرتبہ میں بصرہ کے بازار سے گزرا تو ایک سبزی پر نظر پڑی، نفس نے مطالبہ کیا کہ آج رات یہ سبزی کھلادو، میں نے قسم کھائی کہ 40راتوں تک یہ سبزی نہیں کھاؤں گا۔ 
50سال کھجوریں نہیں کھائیں:
	حضرت سیِّدُنا مالک بن دینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار 50سال بصرہ میں تشریف فرما رہے لیکن بصرہ  والوں کی پکی ہو ئی تازہ کھجوریں اورادھ پکی کھجوریں کبھی نہیں کھائیں۔ چنا نچہ فرماتے ہیں:”اے اہل بصرہ!میں تم میں 50برس رہا، میں نے تمہاری نہ توپکی ہو ئی تاز ہ کھجوریں کھائیں اور نہ ہی ادھ پکی کھجوریں کھائیں توجو مجھ سے کم ہوئی وہ تم میں زیادہ نہیں ہوئی اور جو تم میں زیادہ ہوئی وہ مجھ سے کم نہیں ہوئی۔“ مزید فرماتے ہیں:”میں نے 50سال سے دنیا کو طلاق دے رکھی ہے۔میرا نفس40سال سے دودھ کی خواہش کر رہا ہے مگر خدا کی قسم! میں مرتے دم تک اس کی خواہش پوری نہیں کروں گا۔‘‘
خداعَزَّ  وَجَلَّ کی قسم!اب تو کھجورنہیں کھا سکے گا:
	حضرت سیِّدُنا اِمام اَعظم اَبوحنیفہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے شہزادے حضرت سیِّدُناحمادعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْجَوَاد بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت سیِّدُنا داؤد طائی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی زیارت کے لئے حاضر ہوا تو دروازہ بند تھا، میں نے آپ کو یہ فرماتے سنا:”اے نفس!تو نے گاجر کی خواہش کی تو میں نے تجھے کھلا دی، اب تو کھجور کی