سالانہ صرف تین درہم:
حضرت سیِّدُنا سہل بن عبداللہ تُستَری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی سے سوال کیا گیا کہ آپ راہِ سلوک کی ابتدا میں کیا کھا کر گزارہ کر تے تھے؟ ارشاد فرمایا: میری غذا سالانہ تین درہم کی ہوتی تھی۔ ایک درہم سے کھجور کاشیرہ، دوسر ے سے چاولوں کا آٹا اور تیسرے سے گھی لے لیتا اور ان سب کو ملا کر ان سے تین 360گولیاں تیار کر لیتا اور روزانہ ایک گولی سے روزہ افطارکر تا تھا۔عرض کی گئی: اب کیسے کھاتے ہیں؟ ارشاد فرمایا:اب نہ کوئی مقدار مقرر ہے نہ وقت۔
بعض راہبوں کے بارے میں منقول ہے کہ وہ اپنی غذا ایک درہم کی مقدار میں پوری کیا کرتے تھے۔
٭…دوسرادرجہ: یہ ہے کہ انسان ریاضت کے ذریعے اپنے آپ کو ایک دن رات میں نصف مُد(تقریباًڈیڑھ پاؤ) تک لے آئے۔ یہ ایک روٹی اور کچھ حصہ ہوگا۔ یہ مقدار چار حصے ہو تو ایک مَنْ بنتا ہے۔یہ اکثر لوگوں کے حق میں پیٹ کے اُس ایک تہائی حصہ کی مقدار ہےجس کا ذکر حدیث پاک میں آیا ہے(1) اوروہ مقدار چند لقموں سے کچھ زائد ہے کیونکہ حدیث میں وارد لفظ ”لُقَیْمَاتٌ“جمع قلت کے لئے ہےاور یہ دس سے کم تعداد کے لئے آتا ہے اور امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی عادت کریمہ بھی یہی تھی کہ آپ سات یا نو لقمے کھاتے تھے۔
٭…تیسرا درجہ: یہ ہےکہ انسان ریاضت کے ذریعےبتدریجاپنےآپ کو ایک مُد(تقریباًتین پاؤ)کی مقدار تک لے آئے۔ یہ ڈھائی روٹیاں بنتی ہیں اور اکثر لوگوں کے حق میں یہ پیٹ کے ایک تہائی حصے سے بڑھ کر ہیں بلکہ قریب قریب یہ پیٹ کے دو تہائی حصے تک پہنچ جاتی ہیں اورپینے کے لئے ایک تہائی باقی رہے گا اور ذکر کے لئے کچھ باقی نہیں بچے گا جبکہ بعض روایات میں پیٹ کا ایک تہائی سانس کے لئے رکھنے کے بجائے ذکر کے لئے رکھنے کابیان ہے۔
٭…چوتھا درجہ: یہ ہے کہ کھانے کی مقدار مُد سے بڑھ کر مَن (تقریباً ایک کلو)تک آجائے اور مَن سے زیادہ کھانا اسراف اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے اس فرمان کے خلاف ہے:
کُلُوۡا وَاشْرَبُوۡا وَلَا تُسْرِفُوۡا ۚؕ اِنَّہٗ لَایُحِبُّ الْمُسْرِفِیۡنَ ﴿۳۱﴾٪ (پ۸،الاعراف:۳۱)
ترجمۂ کنز الایمان:اورکھاؤاورپیواورحدسے نہ بڑھو بیشک حد سے بڑھنے والے اسے پسند نہیں۔
میری مراد یہ ہے کہ یہ اکثر کے حق میں (اسراف)ہے۔کیونکہ کھانے کی طرف حاجت کی مقدار عمر،
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مکمل حدیث پاک اسی باب کی پہلی فصل کے تحت صفحہ نمبر265پر موجود ہے۔