اسے اٹھالیا۔ بے شک انسان اپنے آپ کو مشقت میں ڈالنے والا اور اَمْرِ باری تعالیٰ سے بڑا نادان ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم!ہم نے لوگوں کودیکھا کہ وہ امانت کو اپنے اموال کے بدلے خریدتے ہیں اوران کے اموال ہزاروں تک پہنچتے ہیں۔ انہوں نے ان کا کیا کیا؟ ان کے ذریعے انہوں نے اپنے مکانات وسیع کر لئے لیکن اپنی قبریں تنگ کرلیں، اپنے رومی گھوڑوں کوموٹا کر لیامگر اپنے دین کوکمزور کر دیا، صبح و شا م حکمرانوں کے دروازوں پر جاکر اپنے آپ کو تھکا دیا اور مصیبت و پریشانی کی زد میں آگئے حالانکہ وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے عافیت میں تھے۔ان میں سے کوئی کہتا ہے:” میرے لئے فلاں فلاں چیز تلاش کرواؤ اور اتنی اتنی قیمت میں میرے پاس لے کر آؤ۔“اپنے بائیںطرف ٹیک لگائے ہوتا ہے، غیر کا مال ظلماً کھاتاہے، ذلیل لوگ اس کے خدمت گار اور مال اس کا حرام ہوتا ہے، حتّٰی کہ(پیٹ بھر کر کھانے کی وجہ سے)جب اسے معدے میں بوجھ محسوس ہونے لگتا ہے اور بد ہضمی ہوجاتی ہے تو کہتا ہے: ”اے لڑکے! کوئی ایسی چیز لاؤ جس سے میں اپنا کھانا ہضم کرسکوں۔“ او احمق ! تو اپنے کھا نے کو ہضم کرنا چاہتا ہے بلکہ تُو تو اپنا دین بھی ہضم کر چکا ہے۔کہاں ہیں وہ فقیر ، کہاں گئی وہ بیوائیں ، کدھرہیں وہ یتیم ومسکین جن کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تجھے حکم دیا ہے؟
حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی آخری بات میں اسی دسویں فائدے کی طرف اشارہ ہےکہ اضافی کھانا فقیر کو دے دیا جائے تاکہ اس کے ذریعے اجر وثواب کا ذخیرہ اکٹھا کرلیا جائے اور یہ اس بات سے بہتر ہے کہ وہ خود کھائے اور اس پر بوجھ بڑھ جائے۔ مکی مدنی تاجدار،دوعالم کے مالک و مختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کسی موٹے پیٹ والے شخص کو دیکھا تو اپنی مبارک انگلی سےاس کے پیٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ’’اگر اس قدر کسی دوسرے کے پیٹ میں جاتا تو یہ تیرے لئے بہترتھا۔‘‘(1)مطلب یہ ہے کہ اگر تو اسے آخرت کے لئےآگے بھیج دیتااور کسی دوسرے کو دے دیتاتوتیرے حق میں بہتر ہوتا۔
ایثار کا جذبہ:
حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم!میں نے ایسے حضرات کو پایا ہے کہ ان میں سے کوئی اس حالت میں شام کرتا کہ اس کے پاس بقدرِ کفایت ہی کھانا ہوتا، اگر وہ چاہتا تو اس
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…شعب الايمان،باب فی المطاعم والمشارب...الخ،۵/ ۳۳،حديث:۵۶۶۷