Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
248 - 1245
	حضرت سیِّدُناابْنِ مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:”بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ موٹے قاری کو ناپسند فرماتا ہے۔“
﴿13﴾…شیطان ابن آدم میں خون کی طرح گردش کرتا ہے،لہٰذا بھوک اور پیاس کے ذریعے اس کے راستوں کو تنگ کرو۔(1)
﴿14﴾…اِنَّ الْاَ کْلَ عَلَی الشَّبَعِ یُوْرِثُ الْبَرْصَ یعنی پیٹ بھرا ہونے کے باوجودکھانا برص پید ا کرتا ہے ۔(2)
﴿15﴾…اَلْمُـؤْمِنُ یَاْکُلُ فِیْ مِعٰی وَاحِدٍ وَّالْمُنَافِقُ یَاْکُلُ فِیْ سَبْعَةِاَمْعَآءٍیعنی مومن ایک آنت سے کھاتا ہے اور منافق سات آنتوں سے کھاتا ہے۔(3)
	یعنی منافق مومن سے سات گنا زیا دہ کھاتا ہے یا اس کی(کھانے کی)خواہش مومن کی خواہش سے سات گنا زیا دہ ہوتی ہے اور آنت کا ذکرکرنے میں خواہشات کی طرف اشارہ ہے کیونکہ خواہش کھانے کو اس طرح قبول کرتی ہے جس طرح آنت قبول کرتی ہے۔یہ مطلب نہیں کہ منافق کی آنتوں کی تعداد مومن کی آ نت سے زیا دہ ہوتی ہے۔
﴿16﴾…جنت کادروازہ ہمیشہ کھٹکھٹاتے رہو تمہارے لئے کھول دیا جائے گا۔(حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں)میں نے عرض کی:”ہم جنت کادروازہ ہمیشہ کس طرح کھٹکھٹائیں؟“ ارشادفرمایا:”بھوک اور پیاس کے ذریعے۔“(4)
﴿17﴾…حضرت سیِّدُناابُوجُحَیْفَہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بارگاہِ رسالت میں ڈکار لی تو سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”اپنی ڈکار روکو!کیو نکہ بروزِ قیا مت زیادہ عرصہ تک وہ لو گ بھوکے رہیں گے جو دنیا میں زیادہ مدت تک پیٹ بھر کر کھا تے رہے ہوں گے۔“(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…قوت القلوب،الفصل التاسع والثلاثون فی ترتيب الاقوات بالنقصان…الخ،۲/ ۲۸۲
2…قوت القلوب،الفصل التاسع والثلاثون فی ترتيب الاقوات بالنقصان …الخ،۲/ ۲۸۲
3… المعجم الکبير،۷/ ۲۳۰،حديث:۶۹۵۹
4…قوت القلوب،الفصل التاسع والثلاثون فی ترتيب الاقوات بالنقصان……الخ،۲/ ۲۸۸	
5…شعب الايمان،باب فی المطاعم والمشارب…..الخ،۵/ ۲۶،حديث:۵۶۴۳