Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
213 - 1245
﴿1﴾…اَلْمُوْمِنُ یُحِبُّ لِاَخِیْہِ مَا یُحِبُّ لِنَفْسِہٖ یعنی مسلمان اپنے بھائی کے لئے وہی پسند کرتا جو اپنے لئے پسند کرتاہے۔(1) 
﴿2﴾…مَنْ کَانَ یُـؤْمِنُ بِاﷲِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِفَلْیُکْرِمْ ضَیْفَہٗیعنی جواللہ عَزَّ  وَجَلَّاور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہےاسے چاہئےکہ اپنےمہمان کی عزت کرے۔(2)
﴿3﴾…مَنْ کَانَ یُؤْْمِنُ بِاﷲِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِفَلْیُکْرِمْ جَارَہٗیعنی جواللہ عَزَّ  وَجَلَّاورقیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہےاسے چاہئےکہ اپنے پڑوسی کی عزت کرے۔(3)
﴿4﴾…مَنْ کَانَ یُـؤْمِنُ بِاﷲِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ فَلْیَـقُلْ خَیْرً ااَوْ لِیَـصْمُتیعنی جو شخصاللہ عَزَّ  وَجَلَّاور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہئے کہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے۔(4)
	آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےمؤمنین کی صفات ہی اچھے اخلاق کو قرار دیاجیساکہ مروی ہے:
﴿5﴾…اَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ اِیْمَانًـا اَحْسَنُھُمْ اَخْلَاقًـایعنی مؤمنین میں سے کامل ایمان والاوہ ہے جس کے اَخلاق سب سے اچھے ہوں۔(5)
﴿6﴾…اِذَارَاَیْتُمُ الْمُؤْمِنَ صَمُوْتًاوَّقُوْرًا فَادْنُوْامِنْہٗ فَاِنَّہٗ یُلَقَّنُ الْحِکْمَةیعنی جب کسی مومن کو خاموشی اور وقار کا پیکر دیکھوتو اس کی  قربت اختیار کروکیونکہ اسے حکمت سکھائی گئی ہے۔(6)
﴿7﴾…مَنْ سَرَّتْہٗ حَسَنَـتُہٗ وَسَآءَ تْہٗ سَیِّئَـتُہٗ فَھُوَمُؤْمِنٌیعنی جسےاس کی نیکیاں اچھی اور برائیاں بری معلوم ہوں وہ مومن ہے۔(7) 
﴿8﴾…لَایَحِلُّ لِمُؤْمِنٍ اَنْ یُّشِیْرَ اِلٰی اَخِیْہِ بِنَظْرَةٍ تُوْذِیْہیعنی کسی مسلمان کے لئےجائز نہیں کہ وہ اپنےبھائی کی طرف ایسی نظر سے دیکھے جو اس کے لئے تکلیف کا باعث ہو۔(8)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… بخاری، کتاب الایمان، باب من الایمان ان یحب لاخیہ...الخ ،۱/ ۱۶، حدیث : ۱۳،بلفظ’’لایؤمن احدکم حتی ...الخ
2… بخاری ، کتاب الادب، باب من کان یؤمن باللّٰہ ...الخ،۴/ ۱۰۵، حدیث : ۶۰۱۸
3… بخاری، کتاب الادب، باب من کان یؤمن باللّٰہ...الخ ،۴/ ۱۰۵، حدیث : ۶۰۱۹
4… بخاری، کتاب الادب، باب من کان یؤمن باللّٰہ...الخ ،۴/ ۱۰۵، حدیث :۶۰۱۸
5…کتاب الجامع للمعمربن راشد علی ھامش المصنف لعبد الرزاق، ای الاعمال افضل ؟،۱۰/ ۱۹۷، حدیث : ۲۰۴۶۵
6…الزواجر عن اقتراف الکبائر، الباب الاول فی الکبائر الباطنة وما یتبعھا ،۱/ ۱۸۴
7…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند الکوفیین ، حدیث ابی موسیٰ الاشعری ،۷/ ۱۳۸، حدیث : ۱۹۵۸۲ بالفاظ مختلفة
8…الزھدلابن مبارک، باب ماجاء فی الشح،ص۲۴۰، حدیث : ۶۸۹