Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
212 - 1245
وَکَانَ اللہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۷۰﴾ وَ مَنۡ تَابَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّہٗ یَتُوۡبُ اِلَی اللہِ مَتَابًا ﴿۷۱﴾ وَالَّذِیۡنَ لَا یَشْہَدُوۡنَ الزُّوۡرَ ۙ وَ اِذَا مَرُّوۡا بِاللَّغْوِ مَرُّوۡا کِرَامًا ﴿۷۲﴾ وَالَّذِیۡنَ اِذَا ذُکِّرُوۡا بِاٰیٰتِ رَبِّہِمْ لَمْ یَخِرُّوۡا عَلَیۡہَا صُمًّا وَّ عُمْیَانًا ﴿۷۳﴾ وَالَّذِیۡنَ یَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیۡنَ اِمَامًا ﴿۷۴﴾ اُولٰٓئِکَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَۃَ بِمَا صَبَرُوۡا وَ یُلَقَّوْنَ فِیۡہَا تَحِیَّۃً وَّ سَلٰمًا ﴿ۙ۷۵﴾ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕحَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا ﴿۷۶﴾ قُلْ مَا یَعْبَؤُا بِکُمْ رَبِّیۡ لَوْلَا دُعَآؤُکُمْ ۚ فَقَدْ کَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ یَکُوۡنُ لِزَامًا ﴿۷۷﴾٪(پ۱۹،الفرقان:۶۳ تا۷۷)
کرےتو ایسوں کی برائیوں کواللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے اور جو توبہ کرے اور اچھا کام کرے تو وہ اللہ کی طرف رجوع لایا جیسی چاہیے تھی اورجو جھوٹی گواہی نہیں دیتےاورجب بیہودہ پر گزرتے ہیں اپنی عزت سنبھالے گزر جاتے ہیں اور وہ کہ جب کہ انہیں ان کے رب کی آیتیں یاد د لائی جائیں تو ان پر  بہرے اندھے ہوکر نہیں گرتےاور وہ جو عرض کرتے ہیں اے ہمارے رب!ہمیں دے ہماری بیبیوں اورہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک  اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا ان کو جنّت کا سب سے اونچا بالاخانہ انعام ملے گا بدلہ ان کے صبر کا اور وہاں مجرے(دعا و آداب)اور سلام کے ساتھ ان کی پیشوائی ہوگی ہمیشہ اس میں رہیں گے کیا ہی اچھی ٹھہرنے اوربسنے کی جگہ تم فرماؤ  تمہاری کچھ قدر نہیں میرے رب کے یہاں اگر تم اسے نہ پوجو تو تم نے تو جھٹلایا  تو اب ہوگا وہ عذاب کہ لپٹ رہے گا ۔
	جس شخص پر اپنی حالت مشتبہ ہو وہ خود کو ان آیا ت پر پیش کرے کہ یہ تمام آیات حُسنِ اَخلاق کی علامت ہیں اور ان کا نہ ہونا بداَخلاقی کی علامت ہےاور جس میں ان میں سے بعض پائی جائیں اور بعض نہ پائی جائیں تو اسے چاہئے کہ جو علامات اس میں نہ ہوں ان کے حصول کی کوشش کرے اور جو موجود ہیں ان کی حفاظت کی کوشش کرے۔
حُسنِ اَخلاق کی صفات کے متعلق10فرامین مصطفٰے:
	رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مومن کی بے شمار صفات بیان فرمائی ہیں اور ان تمام کے ساتھ اچھے اخلاق کی طرف اشارہ فرمایا: