Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
177 - 1245
 کے سامنے غصّے اور مال روک رکھنے کی مکمل طورپر مذمت بیان کرے اس سلسلے میں اسے کوئی رخصت  نہ دے اگر وہ اسے معمولی سی بھی رخصت دے گا تو وہ  اسے بخل اور غصّے کو باقی رکھنے کے سلسلے میں عذر بنالے گااور یہ خیال کرے گا کہ اس کی اسے رخصت ہے۔ مرشد جب معمولی سی بھی رخصت نہیں دے گا او ر اس سلسلے میں مبالغے سے کام لے گا تومرید خود بخود  اعتدال کی طرف لوٹ آئےگا،لہٰذا مرشد  کے لئے بہتر تویہی ہے کہ اس کی اصل  ہی کوختم کرنے کا ارادہ کرے تاکہ مرید کے لئے مقصود تک پہنچنا آسان ہوجائے اور یہ راز(یعنی غصے اور مال خرچ کرنے کے سلسلے میں میانہ روی کے متعلق )مرید کو نہ بتائے کیو نکہ اس مقام میں بیوقوفوں کو دھوکا ہوتاہے کہ وہ اپنے نفس کے متعلق یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا غصّے میں آنا اور مال خرچ نہ کرنا حق ہے۔
چوتھی فصل:			حُسنِ اَخلاق حاصل کرنے کے اَسباب
	آپ یہ بات تو جان چکے ہیں کہ حُسنِ اَخلاق کا حاصل یہ ہے کہ قوتِ عقل معتدِل ہو، حکمت  کامل ہو،قوتِ غضب اور شہوت اِعتدال کے ساتھ عقل اور شریعت کے تابع ہوں۔یہ اِعتدال دوطریقوں پر حاصل ہوتاہے:
	(۱)…عطیۂ خداوندی اورفطری کمال کےباعث:اس طرح کہ انسان کی تخلیق اور پیدائش عَقْلِ کامل اور حُسنِ اَخلاق کے ساتھ ہو اور اس پر خواہش اور غصے کا غلبہ نہ ہو بلکہ یہ دونوں اس طرح پیدا ہوں کہ ان میں اِعتدال ہواورعقل و شریعت کے تابع ہوں یوں وہ تعلیم کے بغیر عالِم اور تادیب سیکھے بغیر مُؤَدِّب ہوجاتاہےجیسے حضرت سیِّدُنا عیسیٰ بن مریم اورحضرت سیِّدُنایحییٰ بن زکریا عَلَیْہِمَا السَّلَام اوراسی طرح دیگر تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام۔ اور یہ بات ناممکن بھی  نہیں کہ آدمی کی طبیعت و فطرت میں وہ بات داخل ہو جو کَسَب و عمل سے حاصل ہوتی ہو۔ کئی بچے پیدائشی طور پر ہی سخی، بہادر اور سچ بولنے والے ہوتے ہیں  اوربسا اوقات پیدائشی طور پر یہ باتیں نہیں پائی جاتیں لیکن بعد میں ان باتوں کی عادت بنانےاوراَچّھے اَخلاق والوں کے ساتھ میل جول رکھنے سےحاصل ہوجاتی ہیں اوربعض اوقات سیکھنے سے بھی حاصل ہوتی ہیں۔
	(۲)…نفس کُشی اورکوشش کےباعث :یعنی اپنے نفس کو اُن اَعمال میں مصروف رکھنا جن سے مطلوبہ وصف حاصل ہو۔مثلاً جو آدمی اپنےاندر سخاوت کا وصف پیدا کرنا چاہتا ہے تو اِس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ سخاوت کرنے والوں کے طریقے پر عمل کرے اور مال خرچ کرے۔اسی طرح  اسے چاہئے کہ وہ اپنے آپ