Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
159 - 1245
پیش آتا رہا۔اےاُمِّ حَبِیْبَہ ! حُسن اخلاق نے دنیاو آخرت کی بھلائی کو حاصل کرلیا ہے۔(1)
﴿26﴾…بے شک توفیق یافتہ مومن حُسنِ اَخلاق اور اچھی طبیعت کی وجہ سے دن میں روزہ رکھنے اور رات کو عبادت کرنے والے کے دَرَجے کو پالیتا ہے۔‘‘(2)
﴿27﴾…حُسنِ اخلاق والادوپہر کے وقت سخت پیاس برداشت کرنے والےروزہ دارکے دَرَجےکو پالیتا ہے۔‘‘(3)
﴿28﴾…حضرت سیِّدُناعبد الرحمٰن بن سَمُرَہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں: ہم بارگاہِ رسالت میں  حاضر تھے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:میں نے گزشتہ رات ایک عجیب بات دیکھی، میں نے اپنی امت کے ایک شخص کو دیکھا جو اپنے گھٹنوں پر جھکاہوا ہے اس کے اوراللہ عَزَّ وَجَلَّ کے درمیان ایک حِجاب (پردہ)  حائل ہے،اس کاحُسنِ اَخلاق آیا اور اس نے اُسےاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں پہنچادیا ۔‘‘(4)
﴿29﴾…آدمی اپنے حُسنِ اَخلاق کے ذریعے آخرت کے عظیم دَرَجات اور بُلند منازِل طے  کرلیتا ہے حالانکہ وہ عبادت میں کمزور ہوتا ہے۔‘‘(5)
سیِّدُنافاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ عَنْہسے شیطان بھی ڈرتاہے:
ایک مرتبہ حضرت سیِّدُنافاروق اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بارگاہِ رسالت میں حاضری کی اجازت چاہی، اس وقت بارگاہِ اقدس میں قریش کی کچھ عورتیں تھیں(6)جوآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے بلند آواز میں باتیں کررہی تھیں(7)جب انہوں نےحضرت سیِّدُناعمر فاروقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی آواز سنی  تو جلدی سے حِجاب
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المعجم الکبير،۲۳/ ۲۲۲، حديث:۴۱۱
2…المسندللامام احمدبن حنبل،مسندعبدالله بن عمرو،۲/ ۵۹۱، حديث:۶۶۵۹بتغير
3…کنزالعمال،کتاب الاخلاق،الباب الاول فی الاخلاق والافعال المحمودة،۳/ ۸، حديث:۵۲۰۸
4…تاريخ مدينه دمشق،الرقم:۸۸۲۶،عبدالرحمن بن سمرة،۳۴/ ۴۰۷
5…المعجم الکبير،۱/ ۲۶۰، حديث:۷۵۴
6…یہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ازواجِ مطہراترَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ  تھیں۔
(عمدة القاری،کتاب فضائل الصحابة،باب مناقب عمربن خطاب،۱۱/ ۴۱۶،تحت الحدیث:۳۶۸۳)
7…مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان مراٰۃ المناجیح،جلد8،صفحہ360 پراس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں :یہ واقعہ یا تو اس و قت کا ہے جب کہ ابھی آیت کریمہ لَا تَرْفَعُوۡۤا اَصْوَاتَکُمْ …الخ(پ۲۶،الحجرات:۲)،نہیں آئی…........