Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
157 - 1245
 اخلاق کا سوال کرتاہوں۔(1)
﴿17﴾…کَرَمُ الْمُوْمِنِ دِیْـنُہٗ وَحَسَبُہٗ حُسْنُ خُلُقِہٖ وَمُرُوْءَتُہٗ عَقْلُہٗیعنی مومن کی عِزت اس کا دین ہے،اس کی شرافت اس کا حُسنِ اَخلاق ہے اوراس کی مُروَّت اس کی عقل ہے۔ (2)
﴿18﴾…حضرت سیِّدُنااسامہ بن شریکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ بعض دیہاتی لوگوں نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو کر عرض کی: بندے کو جو کچھ عطاگیا ہے اس میں سب سے بہتر کیا چیز  ہے؟ تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’حُسنِ اَخلاق۔‘‘ (3)
﴿19﴾…اِنَّ اَحَبَّکُمْ اِلَیَّ وَاَقْرَبَکُمْ مِنِّیْ مَجْلِسًا یَّوْمَ الْقِیَامَةِ اَحَاسِنُکُمْ اَخْلَاقًایعنی بروز قیامت تم میں سے مجھے زیادہ محبوب اور میری مجلس میں زیادہ قریب اچھے اخلاق والے ہوں گے۔(4)
﴿20﴾…جس شخص میں تین یا ان میں سے کوئی بات نہ ہو اس کے عمل کو کچھ بھی شمار نہ کرو:(۱)…تقوٰی جو اسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی نافرمانی سے روکے۔(۲)…تَحَمُّلجس کےذریعے وہ خودکوبیوقوف سےدُورکرے۔ (۳)…اچھے اخلاق جن کے ذریعے لوگوں میں زندگی گزارے ۔‘‘(5)
نماز کے شروع میں رسول ِ خدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی دعا:
	رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنماز کے شروع میں یوں دعا مانگا کرتے : اَللَّھُمَّ اھْدِنِیْ لِاَحْسَنِ الْاَخْلَاقِ لَایَھْدِیْ لِاَحْسَنِھَا اِلَّااَنْتَ وَاصْرِفْ عَنِّیْ سَیِّئَھَا لَایَصْرِفُ عَنِّیْ سَیِّئَھَا اِلَّا اَنْتَیعنی مجھے اچھے اخلاق پر ثابت قَدَمی عطا فرما کہ توہی اچھے اخلاق کی طرف رہنمائی فرمانے والا ہے اورمجھ سےبُرے اَخلاق دور رکھ کہ تو ہی ان کو مجھ سے دور رکھنے والاہے۔(6)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مجمع الزوائد،کتاب الادعیة،باب الاجتهادفی الدعا،۱۰/ ۲۷۴، حديث:۱۷۳۶۷
2…الاحسان بترتيب صحيح ابن حبان،کتاب البروالاحسان،باب صلة الرحم وقطعها،۱/ ۳۵۱، حديث:۴۸۳
3…سنن،ابن ماجه،کتاب الطب،باب ما انزل الله داء...إلخ،۴/ ۸۸، حديث:۳۴۳۶
4…سنن الترمذی،کتاب البرو الصلة،باب ماجاء فی معالی الاخلاق،۳/ ۴۱۰، حديث:۲۰۲۵
5…المعجم الکبير۲۳/ ۳۰۸، حديث:۶۹۵
6… مسلم،کتاب صلاة المسافرین...الخ،باب الدعا ء فی صلاته الليل وقيامہ، حديث:۷۷۱،ص۳۹۰