یعنی جس کے اَخلاق سب سے زیادہ اچھے ہیں۔‘‘(1)
﴿14﴾…اِنَّکُمْ لَنْ تَسَعَوُاالنَّاسَ بِاَمْوَالِکُمْ فَسَعُوْھُمْ بِبَسْطِ الْوَجْہِ وَ حُسْنِ الْخُـلُقِیعنی تم لوگوں کو اپنے اموال سے خوش نہیں کرسکتے،البتہ!اپنی خندہ پیشانی اور خوش اخلاقی سے انہیں خوش کرو۔(2)
﴿15﴾…سُوْ ءُالْخُـلُقِ یُفْسِدُ الْعَمَلَ کَمَا یُفْسِدُ الْخَـلُّ الْعَسَلَیعنی بد اخلاقی عمل کو اس طرح خراب کردیتی ہے جس طرح سرکہ شہد کو خراب کردیتا ہے۔(3)
﴿16﴾…حضرت سیِّدُناجَرِیْربن عبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےمجھ سے ارشادفرمایا:”( اے جَرِیْر!)اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تمہاری صورت کو اچھا بنایا تو اپنے اخلاق کو بھی اچھا رکھو۔‘‘(4)
حضرت سیِّدُنابَراء بن عازِبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ رسولِ خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سب سے زیادہ حسین اور سب سےبڑھ کر حُسنِ اَخلاق کے مالک تھے۔ (5)
رسولُ اللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی دو دعائیں :
حضرت سیِّدُناابو مسعودبدریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہےکہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم یوں دُعا کیاکرتے تھے:اَللَّھُمَّ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْیعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! تونے میری صورت اچھی بنائی ہے پس میرے اخلاق کو بھی اچھا کردے۔(6)
حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عَمر ورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ رسولِ خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے:اَللَّھُمَّ اِنِّیْ ٓاَسْئَلُــکَ الصِّحَّةَ وَالْعَافِـیَةَ وَحُسْنَ الْخُـلُقِیعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں تجھ سے صحت، عافیت اور اچھے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… سنن ابن ماجه،کتا ب الزهد،باب ذکر الموت والاستعدادله،۴/ ۴۹۶، حديث:۴۲۵۹
2…مکارم الاخلاق للطبرانی علی هامش مکارم الاخلاق لابن ابی الدنيا،ص۳۱۸، حديث:۱۸
3…شعب الايمان،باب فی حسن الخلق،۶/ ۲۴۷، حديث:۸۰۳۶
4…الدرالمنثور،پ۳،ال عمران: ۱۳۴،۲/ ۳۲۴
5… بخاری،کتاب المناقب،باب صفة النبی،۲/ ۴۸۷، حديث:۳۵۴۹
6…المسندللامام احمد بن حنبل،مسندالسيدة عائشة رضی الله عنها،۹/ ۳۳۹، حديث:۲۴۴۴۶