Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
155 - 1245
﴿7﴾…بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی:اَیُّ الْاَعْمَالِ اَ فْضَلُ یعنی کون سا عمل افضل ہے؟ تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے  ارشادفرمایا:’’خُلُقٌ حَسَنٌ یعنی حُسن اَخلاق۔‘‘(1)
﴿8﴾…مَاحَسَّنَ اﷲُ خَلْقَ عَبْدٍ وَّخُلُقَہٗ فَیُطْعِمُہُ النَّارَیعنیاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی یہ شان نہیں کہ کسی بندے کو اچھی صورت و سیرت سے نوازے پھر اسے آگ کا لقمہ بنائے۔(2)
﴿9﴾…حضرت سیِّدُنافُضَیْل بن عِیاضعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَہَّابسے مروی ہےکہ بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی:ایک عورت دن میں روزہ رکھتی اور رات میں قیام کرتی ہے لیکن وہ بد اخلاق ہے ،اپنی زبان سے پڑوسیوں کو تکلیف پہنچاتی ہے۔توآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’اس میں کوئی بھلائی نہیں وہ جہنمیوں میں سے ہے۔‘‘(3)
﴿10﴾…اَوَّلُ مَایُوْضَعُ فِی الْمِیْزَانِ حُسْنُ الْخُلُقِ وَالسَّخَآءُیعنی  میزان میں سب سے پہلے حُسنِ اخلاق اور سخاوت کو رکھا جائے گا۔(4)جب اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ایمان کو پیدا فرمایا تو اس نے عرض کی: اے رب عَزَّ  وَجَلَّ! مجھے تقویت دے۔ تواللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اسے حُسن اَخلاق اور سخاوت کے ذریعےتَقْوِیَت دی اور جب اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے کفر کو پیدا کیا تو اس نے کہا:اے رب عَزَّ  وَجَلَّ!مجھےتقویت دے۔تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اسے بخل اور بداخلاقی کےذریعےتقویت دی۔
﴿11﴾…بے شکاللہ عَزَّ وَجَلَّنے اس دین کو اپنے لئے خاص کیا اورسخاوت وحُسنِ اخلاق ہی تمہارے دین کو قائم رکھتے ہیں توسنو! اپنے دین کو ان دونوں کے ساتھ زینت دو۔‘‘(5)
﴿12﴾…حُسْنُ الْخُلُقِ خَلْقُ اﷲِ الْاَعْظَمیعنی حُسْنِ اَخلاق اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عظیم ترین مخلوق ہے۔(6) 
﴿13﴾…بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اَیُّ الْمُؤْمِنِیْنَ اَ فْضَلُ اِیْمَانًــا یعنی بااعتبارِایمان سب سے افضل مومن کون ہے؟تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:’’اَحْسَنُھُمْ خُلُقًـا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… المعجم الکبير،۱/ ۱۸۰، حديث:۴۶۸
2… مکارم الاخلاق للطبرانی علی هامش مکارم الاخلاق لابن ابی الدنيا،ص۳۱۵، حديث:۱۰
3… شعب الايمان،باب فی اکرام الجار،۷/ ۷۸، حديث:۹۵۴۵
4…المصنف لابن ابی شيبة،کتاب الادب،ماذکرفی حسن الخلق....الخ،۶/ ۹۰، حديث:۲۴ دون ذکر’’السخاء‘‘
5…المعجم الکبير،۱۸/ ۱۵۹، حديث:۳۴۷
6… المعجم الاوسط،۶/ ۱۵۶، حديث:۸۳۴۴