کے بعد بچوں کی ابتدائی پرورش کے دوران ان کی تربیت کا طریقہ بیان کیا جائے گا، پھر ارادے کی شرائط اور مجاہدے سے پہلے کے جو امور ہیں ان کا بیان ہوگا، تو یہ کُل گیارہ فصلیں ہیں جن میں اس موضوع سے متعلق مقاصد جمع ہوں گے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔
باب نمبر1: اخلاق سنوارنے کابیان(یہ پانچ فصلوں پر مشتمل ہے)
پہلی فصل: حُسنِ اخلاق کی فضیلت اور بداخلاقی
کی مذمت کا بیان
خُلقِ مُصطفٰے کی شان وعظمت:
اللہ عَزَّ وَجَلَّنے اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تعریف کرتے اور آپ پر اپنی نعمت کو ظاہر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:
وَ اِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیۡمٍ ﴿۴﴾ (پ۲۹،القلم:۴)
ترجمۂ کنز الایمان: اور بے شک تمہاری خوبو بڑی شان کی ہے۔
اُمّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ طَیِّبَہ طاہِرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکا فرمان ہے کہ حضور نبیّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا خُلق قرآنِ پاک ہے۔(1)
حُسنِ اَخلاق کی فضیلت اور بداخلاقی کی مذمت
پرمشتمل31فرامین مصطفٰے
﴿1﴾…ایک شخص نے حضورنبیّ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے اچھے اخلاق کے بارے میں پوچھا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے قرآن پاک کی یہ آیتِ مُقَدَّسَہ تِلاوت فرمائی:
خُذِ الْعَفْوَ وَاۡمُرْ بِالْعُرْفِ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْجٰہِلِیۡنَ ﴿۱۹۹﴾ (پ۹،الاعراف:۱۹۹)
ترجمۂ کنز الایمان: اے محبوب معاف کرنا اختیار کرو اور بھلائی کا حکم دو اور جاہلوں سے منہ پھیر لو۔
پھرارشادفرمایا:ھُوَ اَنْ تَصِلَ مَنْ قَطَعَکَ وَتُعْطِیَ مَنْ حَرَمَکَ وَتَعْفُوَ عَمَّنْ ظَلَمَکَیعنی حُسنِ اَخلاق یہ ہے کہ جو تم سے قَطْع
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… المسندللامام احمدبن حنبل،مسندالسيدة عائشة رضی الله عنها،۹/ ۳۸۰،حديث:۲۴۶۵۵