کی آفات کابیان(۵)غُصَّہ،کِیْنَہاورحَسَدکی مَذمَّت کابیان(۶)دُنیا کی مذمت کابیان(۷)بُخْل اورمَحَبَّتِ مال کی مذمت کابیان(۸)جاہ ومَنْصَب اوررِیاکاری کی مذمت کابیان(۹)تکبُّراورخُودپسندی کابیان(۱۰) دھوکے کی مذمت کابیان۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ!اس جلد پرکل 11اسلامی بھائیوں نے ترجمہ،نظرثانی،تفتیش،پروف ریڈنگ اور تخریج وغیرہ کے کام کی سعادت حاصل کی بالخصوص چار اسلامی بھائیوں نے خوب کوشش کی:(۱)ابوواصِف محمدآصف اقبال عطاری مَدَنی(۲)ابومحمدمحمدعمران الٰہی عطاری مَدَنی(۳)محمدگل فرازعطاری مَدَنی (۴) ابوالقیس محمداُویس عطاری مَدَنیسَلَّمَہُمُ الْغَنِی۔اس کتاب کی شرعی تفتیش ’’دارُالافتاءاہلسنَّت‘‘کے اسلامی بھائی محمدحسان رضا عطاری مَدَنیزِیْدَعِلْمُہُنے فرمائی ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّکی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں اس کتاب کو پڑھنے،اس پر عمل کرنے اور دوسرے اسلامی بھائیوں بالخصوص مُفْتِیانِ عِظام اور علمائے کرام کی خدمتوں میں تحفۃً پیش کرنے کی سعادت عطا فرمائے اورہمیں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کے لئے مَدَنی اِنعامات پر عمل اور مَدَنی قافلوں میں سَفَر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مَجالِس بَشمول مجلس’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ‘‘کو دن دونی اوررات چوگُنی ترقی عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
شعبہ تراجم کتب(مَجْلِس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ)
٭…٭…٭…٭…٭
آسمانوں میں شہرت رکھنے والے بندے
فرمان مصطفٰے:دنیا میں بھوکے رہنے والے لوگوں کی ارواح کو اللہ عَزَّ وَجَلَّقبض فرماتا ہے اور ان کا حال یہ ہوتا ہے کہ اگر غائب ہوں تو انہیں تلاش نہیں کیا جاتا،موجود ہوں تو پہچانے نہیں جاتے،دنیا میں پوشیدہ ہوتے ہیں مگر آسمانوں میں ان کی شہرت ہوتی ہے،جب جاہل و بے علم شخص انہیں دیکھتا ہے تو ان کو بیمار گمان کرتا ہے جبکہ وہ بیمار نہیں ہوتے بلکہ انہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا خوف دامن گیر ہوتا ہے قیامت کے دن یہ لوگ عرش کے سائے میں ہوں گے جس دن اس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا۔ (مسندالفردوس،۱/ ۲۳۵،الحدیث:۱۶۵۹)