Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
95 - 1087
وزیادتی اور لوٹ مار کی وجْہ سے محافظ کو کرائے پر لینے کی ضرورت پڑی اور اگر عرب ظلم وزیادتی چھوڑ دیں تو راہِ حج میں محافظ کو کرائے پر لینا شرط نہ رہے گا۔ اسی طرح اگر بدعتی اپنی بکواس ترک کر دے تو اس سے زیادہ علم کی ضرورت نہ رہے گی جتنا صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے زمانے میں تھا۔لہٰذاعلمِ کلام والے کو جان لینا چاہئے کہ اس علم کے دین ہونے کی یہی حد ہے اور اس کی حیثیت وہی ہے جو راہِ حج میں محافظ کی ہے تو جس طرح محافظ محض حفاظت کرکے حاجی نہیں بن جائے گا اسی طرح علمِ کلام والا اگر صرف مناظرے اور لوگوں کا بچاؤ ہی کرتا رہا، نہ راہِ آخرت طے کیا اور نہ ہی دل کی حفاظت واصلاح کی تو ہرگزوہ عالمِ دین نہیں بن سکے گا۔ دین میں سے اس کے پاس صرف عقیدہ ہی ہے جو عام لوگوں کے پاس بھی ہے یہ تو دل اور زبان کے ظاہری اعمال میں سے ہے۔ اس میں اور عام لوگوں میں فرق صرف یہی ہے کہ یہ حفاظت کرسکتا اور مخالف سے بحث مباحثہ کرسکتا ہے اور رہا معاملہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی ذات وصفات اور افعال کی معرفت اور ان تمام باتوں کا جنہیں ہم نے علمِ مکاشفہ میں بیان کیا تو یہ علمِ کلام سے حاصل نہیں ہوتیں بلکہ یہ اس میں حجاب اور رکاوٹ کاباعث بن سکتی ہیں ان تک رسائی تو مجاہدے کے ذریعے ہی ہو سکتی ہے جسے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے ہدایت کے لئے پیش خیمہ قرار دیاہے۔ چنانچِہ، ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
وَالَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمْ سُبُلَنَا ؕ وَ اِنَّ اللہَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیۡنَ ﴿٪۶۹﴾ (پ۲۱، العنکبوت:۶۹)
ترجمۂ کنزالایمان: اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ضرور ہم انہیں اپنے راستے دکھا دیں گے اوربے شک اللّٰہ نیکوں کے ساتھ ہے۔
ایک سوال اور اس کا جواب:
	اگر تم کہو کہ تم نے متکلم کی تعریف یہ کی کہ متکلم وہ ہوتاہے جو عوام کے عقیدے کو بدعتیوں کے اُلجھاؤ سے بچاتا ہے جس طرح محافظ کی تعریف یہ ہے کہ وہ حجاج کی سفر وحضر کی ضروریات کو عرب کی لوٹ مار سے بچاتا ہے اور فقیہ کی تعریف یہ کی کہ فقیہ وہ ہوتاہے جو اس قانون کاحافظ ہوتا ہے جس کے ذریعے بادشاہ لوگوں سے ظالموں کے ظلم کو روکتا ہے اور یہ دونوں مرتبے علمِ دین کے مرتبے سے کم ہیں جبکہ اُمَّت کے علما جو فضیلت میں مشہور ہیں وہ فقہا اور متکلمین ہی ہیں اور وہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے ہاں لوگوں میں سب سے افضل ہیں پھر ان کا مرتبہ علمِ دین کے مقابلے میں کیونکر کم ہو سکتا