علمِ نافع ہے۔ (۱)
{15}…بھلائی کی طرف راہنمائی کرنے والا بھلائی کرنے والے کی طرح ہے۔ (۲)
{16}…دوکے علاوہ کسی پر رشک جائز نہیں ایک وہ شخص جسے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے پختہ علم سے نوازا وہ اس سے فیصلے کرتا اور لوگوں کو سکھاتا ہے اور دوسرا وہ شخص جسے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے مال دیا پھر نیکی کے کاموں میں خرچ کرنے کی توفیق بھی عطا فرمائی۔ (۳)
{17}…حضور نبی ٔرحمت، شفیعِ اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دعا فرمائی کہ میرے نائبوں پر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت ہو۔ کسی نے عرض کی: آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نائبین کون لوگ ہیں ؟ ارشاد فرمایا:وہ جو میری سنت سے محبت کرتے اور اسے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے بندوں کو سکھاتے ہیں ۔ (۴)
علم سکھانے کی فضیلت پر مشتمل 12اَقوالِ بزرگانِ دین:
{1}…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: جس نے حدیث بیان کی پھر اس پر عمل کیا گیا تواس بیان کرنے والے کو عمل کرنے والوں کے برابر ثواب ملے گا۔ (۵)
{2}…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا: لوگوں کو علم دین سکھانے والے کے لئے ہر چیز حتی کہ سمندر میں مچھلیاں بھی استغفار کرتی ہیں ۔ (۶)
{3}…بعض علمانے فرمایا: عالم اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کی مخلوق کے درمیان واسطہ ہوتا ہے تو اسے غور کرنا چاہئے کہ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…صحیح مسلم، کتاب الوصیۃ، باب ما یلحق الانسان…الخ، الحدیث:۱۶۳۱، ص۸۸۶۔ موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا، کتاب العیال، باب صلاح الولد، الحدیث:۴۳۰، ج۸، ص۱۰۰۔
2…سنن الترمذی، کتاب العلم، باب ماجاء فی ان الدال علی…الخ، الحدیث:۲۶۷۹، ج۴، ص۳۰۵۔
3…صحیح البخاری، کتاب العلم، باب الاغتباط فی العلم والحکمۃ، الحدیث:۷۳، ج۱، ص۴۳۔ المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبداللّٰہ بن مسعود، الحدیث:۳۶۵۱، ج۲، ص۲۹۔
4…جامع بیان العلم وفضلہ، باب جامع فی فضل العلم، الحدیث:۲۰۱، ص۶۶۔
5…جامع بیان العلم وفضلہ، باب جامع فی فضل العلم، الحدیث:۲۲۹، ص۷۵۔
6…سنن الدارمی، المقدمۃ، باب فی فضل العلم والعالم، الحدیث:۳۴۳، ج۱، ص۱۱۱۔