Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
62 - 1087
{10}…مسلمان اپنے بھائی  کو اس سے زیادہ افضل فائدہ نہیں دے سکتا کہ اسے کوئی اچھی بات پہنچے تو وہ اپنے بھائی  کو پہنچا دے۔ (۱)
{11}…نیکی کی بات جسے مسلمان سنے پھر دوسروں کو سکھائے اور اس پر عمل کرے اس کے لئے سال بھر کی عبادت سے بہتر ہے۔ (۲)
{12}…ایک دِن حضورنبی ٔاَکرم، نورِ مجسمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم باہر تشریف لائے دیکھا کہ دو حلقے ہیں ۔ ایک حلقے کے لوگ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  سے دعا مانگ رہے ہیں اور اس کی طرف متوجہ ہیں جبکہ دوسرے حلقے والے لوگوں کو علم سکھا رہے ہیں تو ارشاد فرمایا: یہ لوگ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  سے مانگ رہے ہیں ، وہ چاہے تو انہیں عطا کرے اور چاہے تو نہ کرے اور یہ لوگوں کو علم سکھا رہے ہیں اور مجھے معلِّم بناکر بھیجا گیا ہے۔ (۳)پھر ان کی طرف چل دئیے اور ان کے ساتھ تشریف فرما ہو گئے۔
{13}…جس ہدایت وعلم کے ساتھ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  نے مجھے مبعوث فرمایا اس کی مثال اس بارش کی طرح ہے جو زمین پر برسی توایک حصے نے اسے جذب کرکے گھاس اور بہت سا چارا اُگایا، ایک حصے نے اسے جمع کرلیا اور لوگوں نے اس سے فائدہ اُٹھایا کہ اس میں   سے پیا، پلایا اور کھیتوں کو سیراب کیا جبکہ ایک حصہ چٹیل میدان تھا کہ جس میں   نہ تو پانی جمع ہوتا ہے اور نہ ہی گھاس اُگتا ہے۔ (۴)
	پہلی مثال نفع اٹھانے والے شخص کی ہے ، دوسری جس نے دوسروں کو نفع پہنچایا اور تیسری مثال اس شخص کی ہے جو دونوں سے محروم رہا(یعنی خود نفع اٹھایانہ دوسروں کو پہنچایا)۔
{14}…جب آدمی مرجاتا ہے تو اس کے عمل کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے سوائے تین چیزوں کے(ان میں   سے ایک)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…جامع بیان العلم وفضلہ، باب دعاء رسول اللّٰہ لمستمع العلم وحافظہ ومبلغہ، الحدیث:۱۸۵، ص۶۲۔ 
2…الزھد لابن المبارک، باب فضل ذکراللّٰہ، الحدیث:۱۳۸۶، ص۴۸۷۔ 
3…سنن ابن ماجہ، المقدمۃ، باب فضل العلماء والحث…الخ، الحدیث:۲۲۹، ج۱، ص۱۵۰۔ سنن الدارمی، المقدمۃ، باب فی فضل العلم والعالم، الحدیث:۳۴۹، ج۱، ص۱۱۱۔ 
4…صحیح البخاری، کتاب العلم، باب فضل من علم وعلّم، الحدیث:۷۹، ج۱، ص۴۶۔ جامع بیان العلم وفضلہ، باب طلب العلم فریضۃ، الحدیث:۴۳، ص۲۴۔