{7}…علم خزانہ ہے اور اس کی چابیاں سوال کرنا ہے۔ خبردار! تم سوال کیا کرو کیونکہ اس میں چارکو اجر دیا جائے گا: (۱)سوال کرنے والے کو (۲)عالم کو (۳)غور سے سننے والے کو اور (۴)ان سے محبت کرنے والے کو۔(۱)
{8}…جاہل اپنی جہالت پر اور عالم اپنے علم پر خاموش نہ رہے۔(۲)
{9}…حضور نبی ٔپاک، صاحبِ لولاک، سیاحِ افلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: عالم کی مجلس میں حاضر ہونا ہزار رکعت(نفل) پڑھنے، ہزار مریضوں کی عیادت کرنے اور ہزار نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے سے افضل ہے۔ عرض کی گئی: یارَسُوْلَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اور قرآن کی تلاوت سے(بھی افضل ہے)؟ ارشاد فرمایا: قرآن بھی تو علم کے ساتھ ہی نفع دیتا ہے۔(۳)
{10}…جسے اس حالت میں موت آئی کہ اسلام کو باقی رکھنے کے لئے علم حاصل کر رہا تھا تو جنت میں اُس کے اور انبیائے کرام عَلَـیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے درمیان ایک درَجہ کا فرق ہو گا۔(۴)
حصول علم کی فضیلت پر مشتمل11اقوالِ بزرگانِ دین:
{1}…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے فرمایا: علم طلب کرتے وقت میری اتنی عزت نہیں تھی لیکن جب علم سکھانے لگا تو لوگوں میں عزت ہونے لگی۔(۵)
حضرت سیِّدُنا ابن ابی مُلیکہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُناابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاجیسا کوئی نہیں دیکھا۔ میں جب ان کی زیارت کرتا ہوں تو سب سے زیادہ حسین نظر آتے ہیں ، گفتگو کرتے ہیں تو سب سے زیادہ فصیح اور فتویٰ دیتے ہیں تو سب سے زیادہ صاحب ِ علم ہوتے ہیں ۔(۶)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…حلیۃ الاولیاء، محمد بن علی الباقر، الحدیث:۳۷۸۱، ج۳، ص۲۲۴، بتغیرٍ۔
2…المعجم الاوسط، الحدیث:۵۳۶۵، ج۶، ص۱۰۶۔
3…قوت القلوب، الفصل الحادی والثلاثون، باب ذکرالفرق بین علماء الدنیا…الخ، ج۱، ص۲۵۷۔
4…سنن الدارمی، المقدمۃ، باب فی فضل العلم والعالم، الحدیث:۳۵۴، ج۱، ص۱۱۲۔
5…عیون الاخبارللدینوری، کتاب العلم والبیان، ج۲، ص۱۳۷۔
6…العقد الفرید للاحمد بن محمد الاندلسی،کتاب المجنبۃ فی الاجوبۃ، جواب ابن عباس، ج۶، ص۹۴۔