دوسری فصل: عِلْم حاصل کرنے کی فضیلت
حصول علم کی فضیلت پر مشتمل 2فرامینِ بارِی تعالیٰ:
{۱}
فَلَوْلَا نَفَرَ مِنۡ کُلِّ فِرْقَۃٍ مِّنْہُمْ طَآئِفَۃٌ لِّیَتَفَقَّہُوۡا فِی الدِّیۡنِ (پ۱۱، التوبۃ:۱۲۲)
ترجمۂ کنز الایمان: تو کیوں نہ ہوا کہ ان کے ہر گروہ میں سے ایک جماعت نکلے کہ دین کی سمجھ حاصل کریں ۔
{۲}
فَسْـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکْرِ اِنۡ کُنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾ (پ۱۴، النحل:۴۳)
ترجمۂ کنزالایمان: تو اے لوگو! علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں ۔
حصول علم کی فضیلت پر مشتمل10فرامین مصطفٰی:
{1}…جو علم کی طلب میں کسی راستے پر چلے گا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسے جنت کے راستے پر چلا دے گا۔(۱)
{2}…بے شک ملائکہ طالبِ علم کے کام سے راضی ہو کر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں ۔(۲)
{3}…تم صبح کے وقت جاؤ اور علم کا ایک باب حاصل کرو تو یہ تمہارے لیے سورکعتیں پڑھنے سے افضل ہے۔(۳)
{4}…علم کا ایک باب جسے آدمی سیکھتا ہے اس کے لئے دُنیاومافِیْہا(یعنی دنیا اور جو کچھ اس میں ہے) سے بہتر ہے۔(۴)
{5}…علم کی جستجوکرو اگرچہ چین میں ہو۔(۵)
{6}…علم کی طلب ہر مسلمان پر فرض ہے۔(۶)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث ابی الد رداء، الحدیث:۲۱۷۷۴، ج۸، ص۱۶۷۔
2…شعب الایمان للبیقھی، باب فی طلب العلم/فصل فی فضل العلم وشرف مقدارہ، الحدیث:۱۶۹۶، ج۲، ص۲۶۲۔
3…جامع بیان العلم وفضلہ، باب تفضیل العلم علی العبادۃ، الحدیث:۱۰۳، ص۴۰۔ سنن ابن ماجہ، المقدمۃ، باب فی فضل من تعلم القرآن وعلمہ، الحدیث:۲۱۹، ج۱، ص۱۴۲۔
4…روضۃ العقلاء ونزھۃ الفضلاء لابن حبان، ذکرالحث علی لزوم العلم والمدوامۃ علی طلبہ، ص۴۰، مفھومًا۔
5…شعب الایمان للبیھقی، باب فی طلب العلم، الحدیث:۱۶۶۳، ج۲، ص۲۵۴۔
6…سنن ابن ماجہ،کتاب السنۃ، باب فضل العلماء والحث…الخ، الحدیث:۲۲۴، ج۱، ص۱۴۶۔