Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
460 - 1087
تیسری فصل:		ارکانِ نمازپورا کرنے کی فضیلت
چھ فرامینِ مصطفٰی:
{1}…فرض نماز کی مثال ترازو کی سی ہے جس نے اسے پورا کیا اسے پورا اجر ملے گا۔(۱)
	حضرت سیِّدُنا یزید بن ابان رقاشی حضرت سیِّدُنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تعالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ ’’رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نماز برابر ہوتی تھی گویا اس کا وزن کیا گیا ہو۔‘‘(۲)
{2}…میری امت کے دو شخص نماز کے لئے کھڑے ہوتے ہیں ان کے رکوع وسجود ایک جیسے ہوتے ہیں لیکن ان دونوں کی نمازوں میں زمین وآسمان جتنا فاصلہ ہوتا ہے۔(۳)
	اس سے آپ صَلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے خشوع وخضوع کی طرف اشارہ فرمایا (یعنی خشوع وخضوع کے سبب ایک کی نماز افضل ہوجاتی ہے)۔
{3}…اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بروزِ قیامت اس بندے کی طرف نظر نہیں فرمائے گا جس کی پیٹھ رکوع وسجود کے درمیان سیدھی نہیں ہوتی۔(۴)
{4}…جو شخص نماز میں چہرے کو اِدھر اُدھر پھیرتا ہے کیا وہ اس سے نہیں ڈرتا کہ کہیں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کا چہرہ گدھے کے چہرے سے نہ بد ل ڈالے۔(۵)
{5}…جس نے اچھی طرح وضو کرکے وقت پر نماز اداکی خشوع وخضوع کے ساتھ رکوع وسجودکو پورا کیا تو اس کی نماز سفید چمکتی ہوئی بلندہوتی ہے اور کہتی ہے: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تیری حفاظت فرمائے جس طرح تو نے میری حفاظت کی اور جو شخص کامل وضوکے ساتھ وقت پر نماز نہیں پڑھتا، رکوع وسجود خشوع وخضوع سے ادا نہیں کرتا تووہ نماز سیاہ اور تاریک 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کتاب الزھد لابن المبارک، الجزء التاسع، الحدیث:۱۱۹۰، ص۴۱۹۔
2…کتاب الزھد لابن المبارک، باب ماجاء فی فضل العبادۃ، الحدیث:۱۰۳، ص۳۴۔
3…کشف الخفاء، خاتمۃ یختم بھا الکتاب، ج۲، ص۳۷۶۔
4…المسندللامام احمد بن حنبل، مسند ابی ھریرۃ، الحدیث:۱۰۸۰۳، ج۳، ص۶۱۷۔
5…صحیح مسلم، کتاب الصلاۃ، باب تحریم سبق الامام برکوع…الخ، الحدیث:۴۲۷، ص۲۲۸۔