کرے گا۔(۱)
{6}…نماز دین کا ستون ہے توجس نے اسے چھوڑا اس نے دین کو گرایا۔(۲)
{7}…بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی: ’’کون سا عمل افضل ہے؟‘‘ ارشادفرمایا: ’’وقت پر نماز ادا کرنا۔‘‘(۳)
{8}…جس نے مکمل طہارت اور اوقات کا خیال رکھتے ہوئے پانچ نمازوں کی محافظت کی تو وہ نماز اس کے لئے بروزِ قیامت نور اور برہان ہوگی اور جس نے انہیں ضائع کیا اس کا حشر فرعون اور ہامان کے ساتھ ہوگا۔(۴)
{9}…نماز جنت کی کنجی ہے۔(۵)
{10}…اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے اقرارِ توحید کے بعد نماز سے زیادہ پسندیدہ کوئی چیز اپنے بندوں پر فرض نہیں کی اور اگر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کو کوئی اور عمل اس سے زیادہ محبوب ہوتا تو اس کے فرشتے بھی اسے اپناتے۔ فرشتوں میں سے بعض حالت رکوع میں ، بعض سجود میں ، بعض قیام میں اور بعض قعدے میں ہیں ۔(۶)
{11}…جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی اس نے کفر کیا۔(۷)
وضاحت:یعنی قریب ہے کہ دین کی رسی کھلنے اور اس کا ستون گرنے کی وجہ سے اس شخص کا ایمان رخصت ہوجائے اور یہ ایسے ہی ہے جیسا کہ جب کوئی شخص کسی شہر کے قریب پہنچ جائے تو کہا جاتا ہے کہ یہ شخص اس شہر میں پہنچ گیا اور وہاں داخل ہوگیا۔
{12}…جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کی وہ محمد(صَلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے ذمّہ سے نکل گیا۔(۸)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کتاب الکبائر، الکبیرۃ الرابعۃ فی ترک الصلاۃ، ص۲۲۔
2…شعب الایمان للبیہقی،باب فی الصلوات،الحدیث:۲۸۰۷،ج۳،ص۳۹،بتغیرٍ۔
3…صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب بیان کون الایمان باللّٰہ…الخ، الحدیث:۸۵، ص۵۸۔
4…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبداللّٰہ بن عمروبن العاص، الحدیث:۶۵۸۷، ج۲، ص۵۷۴۔
5…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند جابر بن عبداللّٰہ، الحدیث:۱۴۶۶۸، ج۵، ص۱۰۳۔
6…قوت القلوب، الفصل الثالث والثلاثون فی ذکر دعائم الاسلام…الخ، ج۲، ص۱۶۵۔
7…المعجم الاوسط، من اسمہ جعفر، الحدیث:۳۳۴۸، ج۲، ص۲۹۹۔
8…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث امّ ایمن، الحدیث:۲۷۴۳۳، ج۱۰، ص۳۸۶۔