Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
457 - 1087
دوسری فصل:			فرض نماز کی فضیلت
	اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ قرآن مجید، فرقانِ حمید میں ارشاد فرماتا ہے:
اِنَّ الصَّلٰوۃَ کَانَتْ عَلَی الْمُؤْمِنِیۡنَ کِتٰبًا مَّوْقُوۡتًا ﴿۱۰۳﴾ (پ۵،النسآء:۱۰۳)
ترجمۂ کنز الایمان: بے شک نماز مسلمانوں پر وقت باندھا ہوا فرض ہے۔
فرض نماز کی فضیلت پر مشتمل  14فرامینِ مصطفٰی:
{1}…اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے بندوں پر پانچ نمازیں فرض فرمائی ہیں جس نے انہیں ادا کیا اور ان کے حق کو معمولی جانتے ہوئے ان میں سے کسی کو ضائع نہ کیا تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے ذمّۂ کرم پر اس کے لئے وعدہ ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کردے اور جس نے انہیں ادا نہ کیا اس کے لئے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے ذمّۂ کرم پر عہد نہیں ، چاہے اسے عذاب دے چاہے جنت میں داخل فرمائے۔(۱)
{2}…پانچ نمازوں کی مثال نہر کی طرح ہے جس کا پانی صاف ستھرا اور گہرا ہو جو تم میں سے کسی کے گھر کے سامنے سے گزرتی ہو اور وہ اس میں ہر روز پانچ بار غسل کرتا ہو تو تم کیا خیال کرتے ہو کہ اس کے جسم پر کوئی میل باقی چھوڑے گی صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تعالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن  نے عرض کی: ’’نہیں ۔‘‘ ارشاد فرمایا: ’’پانچ نمازیں (صغیرہ)گناہوں کو اس طرح ختم کر دیتی ہیں جیسے پانی میل کو ختم کردیتا ہے۔‘‘(۲)
{3}…بے شک نماز یں گناہوں کا کفارہ ہیں جب تک کبیرہ گناہوں سے بچا جائے۔(۳) 
{4}…ہمارے اور منافقین کے درمیان عشا اور فجر کی (جماعت میں ) حاضری کا فرق ہے، منافقین کو ان دو نمازوں میں حاضری کی طاقت نہیں ۔(۴)
{5}…جو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے اس حال میں ملا کہ اس نے نماز ضائع کی ہو تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی کسی نیکی کی پرواہ نہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود، کتاب الوتر، باب فیمن لم یوتر، الحدیث:۱۴۲۰، ج۲، ص۸۹۔
2…صحیح مسلم،کتاب المساجدومواضع الصلاۃ،باب المشی الی الصلاۃ…الخ،الحدیث:۶۶۷،۶۶۸،ص۳۳۶۔
3…صحیح مسلم، کتاب الطہارۃ، باب الصلاۃ الخمس…الخ، الحدیث:۲۳۳، ص۱۴۴۔
4…المؤطا للامام مالک، کتاب صلاۃ الجاعۃ، باب ماجاء فی العتمۃ والصبح، الحدیث:۲۹۸، ج۱،ص۱۳۳۔