دوشرکِ خفی:
{8}…لوگوں کو دکھانے کے لئے کنگھی کرنا: حضرت سیِّدُنابشر بن حارث حافی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْکَافِی فرماتے ہیں : ’’داڑھی کے معاملے میں دو شرک ِخفی(ریاکاری)ہیں :(۱)…ریاکاری کی نیت سے کنگھی کرنا اور (۲)… زہد وتقویٰ ظاہر کرنے کی نیت سے بکھری ہوئی چھوڑ دینا۔‘‘ (۱)
{9،10}…داڑھی کی سفیدی اور سیاہی کو خودپسندی کی نگاہ سے دیکھنا: اور یہ جسم کے تمام اجزا میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہے بلکہ تمام اخلاق وافعال میں خود پسندی بری صفت ہے اس کا بیان آگے آئے گا۔
احادیث سے ماخوذ بارہ سنتیں :
زینت وپاکیزگی کی اقسام کے متعلق ہمارا اسی قدر تفصیل ذکر کرنے کا ارادہ تھا۔ تین احادیث ِ مبارَکہ سے جسم میں بارہ باتوں کا سنّت ہونا معلوم ہوا۔ پانچ سنتوں کا تعلُّق سر سے ہے:(۱)سر کے بالوں کے درمیان مانگ نکالنا(۲) (۲)کلی کرنا (۳)ناک میں پانی چڑھانا(۳) (۴)مونچھیں کاٹنا اور (۵)مسواک کرنا۔ تین کا تعلُّق ہاتھ اور پاؤں سے ہے:(۱)ناخن کاٹنا (۲)انگلیوں کی سلوٹیں دھونا اور (۳) (انگلیوں کے)اندرونی جوڑوں کی صفائی کرنا۔(۴)چار کا تعلق جسم سے ہے : (۱) بغلوں کے بال اکھیڑنا (۲)زیر ناف بال صاف کرنا (۳)ختنہ کرنا اور (۴)پانی سے استنجا کرنا۔
ان تمام کے بارے میں احادیث ِ مقدسہ مروی ہیں اور اس باب میں ظاہری طہارت کا بیان مقصود ہے نہ کہ باطنی طہارت کا۔ لہٰذا ہم اسی پر اکتفا کرتے ہیں او ریہ بات یقینی ہے کہ باطنی نجاستیں اور گندگیاں جن سے پاک ہونا ضروری ہے، وہ شمار سے باہر ہیں ان کی تفصیل مہلکات کے باب میں آئے گی وہیں ان کے زائل کرنے اور دل کو ان سے پاک کرنے کے طریقے بیان کئے جائیں گے۔ اِنْ شَآءَاللہُ عَزَّوَجَلَّ۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…قوت القلوب، الفل السادس والثلاثون فی فضائل اھل السنۃ…الخ، ج۲،ص۲۴۲، عن سری السقطی۔
2…صحیح البخاری، کتاب اللباس، باب الفرق، الحدیث:۵۹۱۷، ج۴، ص۷۹۔
3…سنن ابی داود، کتاب الطہارۃ، باب السواک من الفطرۃ، الحدیث:۵۴، ج۱، ص۵۳۔
4…قوت القلوب، الفصل السادس والثلاثون فی فضائل اھل السنۃ والطریقۃ …الخ، ج۲،ص۲۳۹۔