Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
426 - 1087
 انتظار کرنا اور یہ جہاد ہے۔ آخری جملہ تین مرتبہ ارشاد فرمایا۔‘‘  (۱)
{4}…مروی ہے کہ سیِّد ِعالم، نورمجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے وضو میں ایک ایک بار اعضاء کو دھویا اور ارشاد فرمایا: اس وضو کے بغیر اللّٰہعَزَّوَجَلَّنماز قبول نہیں فرماتا ۔‘‘ پھر وضو میں دو دو بار اعضاء کو دھو یا اور ارشاد فرمایا:’’ جس نے اعضائے وضو کو دو دو بار دھویا اللّٰہعَزَّوَجَلَّاسے دُگنا اجر عطا فرمائے گا۔‘‘ پھر اعضائے وضو کو تین تین بار دھویا اور ارشاد فرمایا:یہ میرا، مجھ سے پہلے انبیائے کرام اور حضرت ابراہیمخلیل اللّٰہ  عَلَـیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا وضو ہے۔‘‘  (۲)
{5}…جو وضو کے وقت اللّٰہعَزَّوَجَلَّکا ذکر کرے اللّٰہعَزَّوَجَلَّاس کا تمام جسم پاک فرمائے گا اور جو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر نہ کرے تو اس کا وہی حصہ پاک ہو گا جہاں تک پانی پہنچا۔(۳)
{6}…جس نے باوضو ہونے کے باوجود وضو کیا اللّٰہعَزَّوَجَلَّاس کے لئے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے۔(۴)
{7}…وضو پر وضو، نور پر نور ہے۔(۵)
	یہ تمام روایات نئے وضو کی ترغیب دیتی ہیں ۔
{8}…جب مسلمان وضو کرتا اور کلی کرتا ہے تو اس کے منہ کی خطائیں نکل جاتی ہیں ۔جب ناک صاف کرتاہے تو اس کے ناک کی خطا ئیں نکل جاتی ہیں ۔جب چہرہ دھوتا ہے تو چہرے کی خطائیں نکل جاتی ہیں یہاں تک کہ اس کی آنکھوں کی پلکوں کے نیچے کی بھی ۔ جب سر کا مسح کرتا ہے تو سر کی خطائیں نکل جاتی ہیں حتی کہ کانوں کے نیچے کی بھی ۔ جب پاؤں دھوتا ہے تو دونوں پاؤں کی خطائیں نکل جاتی ہیں حتی کہ پاؤں کے ناخنوں کے نیچے کی بھی۔ پھر اس کا مسجد کی طرف جانا اور نماز پڑھنا مزید ثواب کا سبب ہوتا ہے۔(۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الطہارۃ، باب فضل اسباغ الوضوء علی المکارہ، الحدیث:۲۵۱، ص۱۵۲۔
2…سنن ابن ماجہ،کتاب الطہارۃ، باب ماجاء فی الوضو  ء…الخ، الحدیث:۴۱۹،۴۲۰،ج۱،ص۲۵۱-۲۵۰۔
3…الجامع الصغیر، حرف المیم، الحدیث:۸۶۷۵، ص۵۲۶۔
4…سنن ابی داود، کتاب الطہارۃ، باب الرجل یجدد الوضو  ء …الخ، الحدیث:۶۲، ج۱، ص۵۶۔
5…الترغیب والترھیب، کتاب الطہارۃ، الترغیب فی المحافظۃ علی الوضو  ء…الخ، الحدیث:۳۱۸، ج۱، ص۱۲۳۔
6…سنن ابن ماجہ،کتاب الطہارۃ، باب ثواب الطھور، الحدیث:۲۸۲، ج۱، ص۱۸۲۔