Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
424 - 1087
وضو میں وسوسے ڈالنے والا شیطان(۱):
	حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ایک شیطان وضو میں آدمی پر ہنستا ہے اسے وَلَہان کہتے ہیں ۔‘‘  (۲)
	(۳)…ہاتھ جھاڑتے ہوئے پانی کو دور کرنا(۴)…دورانِ وضو گفتگو کرنا (۵)…چہرے پر زور زور سے پانی مارنا ۔ حضرت سیِّدُناسعید بن مسیب اور حضرت سیِّدُنا امام زہری رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمَا نے اعضا ئے وضو کو خشک کرنا بھی مکروہ کہا ہے۔ بطور دلیل فرماتے ہیں کہ ’’(بروزِ قیامت)اعضائے وضو کی تری کاوزن کیا جائے گا۔‘‘ لیکن حضرت سیِّدُنا معاذ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ ’’مدینے کے سلطان، رحمت عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے کپڑے کے ایک کنارے سے چہرہ پونچھا۔‘‘  (۳)
	ام المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے مروی ہے کہ ’’میرے سرتاج، صاحب ِ معراج صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ایک تولیہ مبارک تھا(جس سے بعد وضو اعضاء صاف کیاکرتے تھے)۔‘‘  (۴)
	(۶)…پیتل کے برتن سے وضو کرنا مکروہ ہے۔ (۷)…دھوپ میں گرم کئے ہوئے پانی سے وضو کرنا بھی مکروہ ہے (۵) اور یہ کراہت طب کے اعتبار سے ہے۔ حضرت سیِّدُنا عبداللّٰہ بن عمر اور حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے پیتل کے برتن سے وضو کرنے کی کراہت مروی ہے۔ بعض حضرات نے فرمایا کہ حضرت سیِّدُنا امام شعبہ رَحْمَۃُ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…ولہان ایک شیطان کا نام ہے جو وضو میں وسوسہ ڈالتاہے اس کے وسوسہ سے بچنے کی بہترین تدابیر یہ ہیں :(۱)  رُجُوْع اِلٰی اللّٰہ (۲)اَعُوْذُ بِاللّٰہِ(۳)وَلَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ(۴)سورۂ نَاس(۵)  اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ(۶)ہُوَالْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَ الظَّاہِرُ وَ الْبَاطِنُ وَ ہُوَ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ(۷)سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْخَلَّاقِ اِنْ یَّشَأ یُذْہِبْکُمْ وَیَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍ لا وَمَا ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیْزٍط پڑھنا کہ وسوسہ جڑ سے کٹ جائے گا اور (۸)وسوسہ کا بالکل خیال نہ کرنا بلکہ اس کے خلاف کرنا بھی دافع وسوسہ ہے۔	(بہارشریعت،ج۱،ص۳۰۳)
2…سنن الکبری للبیھقی، کتاب الطہارۃ، باب الستر فی الغسل عندالناس، الحدیث:۹۵۰، ج۱، ص۳۰۴۔
3…سنن الترمذی، ابواب الطہارۃ، باب ماجاء فی المندیل بعد الوضوئ، الحدیث:۵۴، ج۱، ص۱۲۰۔
4…سنن الترمذی، ابواب الطہارۃ، باب ماجاء فی المندیل بعد الوضو  ء، الحدیث:۵۳، ج۱، ص۱۱۹۔
5…سیدی اعلیٰ حضرت ، امام اہلسنّت ، مولانا شاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فتاویٰ رضویہ مخرجہ، ج2 ،ص464پر فرماتے