’’گردن کا مسح بروزِ قیامت طوق سے امان دے گا۔‘‘ (۱)
گردن کا مسح کرتے وقت کی دُعا:
پھر یہ دُعا پڑھے: ’’اَ للّٰہُمَّ فَکِّ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ السَّلَاسِلِ وَالْاَغْلَالیعنی: اے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ! میری گردن آگ سے آزاد فرما اور میں جہنم کے طوق اور زنجیروں سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ (۲)
پھر تین مرتبہ دایاں پاؤں دھوئے اور بائیں ہاتھ سے دائیں پاؤں کی انگلیوں کے نیچے سے خلال کرے اور دائیں پاؤں کی چھنگلیا سے ابتدا کرکے بائیں پاؤں کی چھنگلیا پر ختم کرے۔
دایاں پاؤں دھوتے وقت کی دُعا:
دایاں پاؤں دھوتے وقت یہ دُعا پڑھے: ’’اَ للّٰھُمَّ ثَبِّتْ قَدَ مِیْ عَلَی الصِّرَاطِ الْمُسْتَقِیْمِ یَوْمَ تَزِلُّ الْاَقْدَ ا مِ فِیْ النَّار یعنی اے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ!میراقدم پل صراط پر ثابت قدم رکھ جس دن کہ اس پر قدم جہنم کی طرف لغزش کریں گے۔‘‘ (۳)
بایاں پاؤں دھوتے وقت کی دُعا:
بایاں پاؤں دھوتے وقت یہ دُعا پڑھے: ’’اَ عُوْذُبِکَ اَنْ تَزِلَّ قَدَ مِیْ عَنِ الصِّرَاطِ یَوْمَ تَزِلُّ فِیْہِ اَقْدَامُ الْمُنَافِقِیْن یعنی اے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ! جس دن پل صراط پر منافقین کے قدم پھسل رہے ہوں گے اس دن میں اپنے قدم پھسلنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ (۴) پاؤں دھوتے ہوئے پانی آدھی پنڈلیوں تک پہنچائے۔
وضو کے بعد کی دُعا:
وضو سے فارغ ہو کر سر آسمان کی طرف اٹھائے اور یوں کہے: ’’اَ شْہَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَ ہٗ لَا شَرِیْکَ لَــہٗ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًاعَبْدُ ہٗ وَرَسُوْلُــہٗ سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِ کَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ عَمِلْتُ سُوْءً ا وَظَلَمْتُ نَفْسِیْ اَ سْتَغْفِرُکَ اَللّٰھُمَّ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ فَاغْفِرْلِیْ وَتُبْ عَلَیَّ اَ نْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ اَ للّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّا بِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَہِّرِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنْ عِبَادِکَ الصَّالِحِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ عَبْدًا صَبُوْرًا شَکُوْرًا وَاجْعَلْنِیْ اَذْکُرُکَ کَثِیْرًا وَاُسَبِّحُکَ بُکْرَۃً وَّاَصِیْــــلًا یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ اللّٰہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…تلخیص الحبیر،کتاب الطہارۃ، ذکر الاحادیث الواردۃ فی أن الأذنین من الراس،ج۱،ص۲۸۶۔
2…قوت القلوب،الفصل الثالث والثلاثون فی ذکر دعائم الاسلام…الخ،ج۲،ص۱۵۲۔
3…المرجع السابق۔
4…المرجع السابق۔