سر کا مسح کرتے وقت کی دُعا:
پھر یہ دُعا پڑھے: ’’اَ للّٰہُمَّ غَشِّنِیْ بِرَحْمَتِکَ وَاَ نْزِلْ عَلَیَّ مِنْ بَرَکَاتِکَ وَاَظِلَّنِیْ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِکَ یَوْمَ لَا ظِلَّ اِلَّا ظِلَّکَ یعنی اے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ! مجھے اپنی رحمت سے ڈھانپ لے مجھ پر اپنی برکتیں نازل فرما اور مجھے اس دن عرش کا سایہ عطا فرمانا جس دن تیرے عرش کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔‘‘ (۱)
پھر نئے پانی سے دونوں کانوں کے ظاہر وباطن کا مسح کرے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ شہادت کی انگلیوں کو کانوں کے سوراخوں میں داخل کرکے انگوٹھوں کو کانوں کے باہروالے حصے پر پھیرے احتیاطاً ہتھیلی دونوں کانوں پر رکھے اور تین بارکانوں کا مسح کرے ۔
کانوں کا مسح کرتے وقت کی دُعا:
پھر یہ دُعا پڑھے: ’’اَ للّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ ا لَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَہٗ اَ للّٰہُمَّ اَسْمِعْنِیْ مُنَادِیَ الْجَنَّۃِ مِنَ الْاَبْرَار یعنی اے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ! مجھے ان میں کر دے جو بات سنتے اور اچھی بات پر عمل کرتے ہیں ۔ اے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ! مجھے نیک لوگوں کے ساتھ جنت کے منادی کی آواز سنا ۔‘‘ (۲)
پھر نئے پانی کے ساتھ گردن کا مسح کرے(۳) کہ سرکارِ دوعالم، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…قوت القلوب، الفصل الثالث والثلاثون فی ذکر دعائم الاسلام…الخ، ج۲، ص۱۵۲۔
2…قوت القلوب، الفصل الثالث والثلاثون فی ذکر دعائم الاسلام…الخ، ج۲، ص۱۵۲۔
3…احناف کے نزدیک سر ، کانوں اور گردن کا مسح ایک ہی بار سنت ہے اور ہربار نیاپانی لینے کی بھی حاجت نہیں ۔سر کے مسح کا طریقہ :چنانچہ، دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 499صفحا ت پر مشتمل کتاب نماز کے احکام صفحہ11پرہے : سرکا مسح اس طرح کیجئے کہ دونوں انگوٹھوں اور کلمے کی انگلیوں کو چھوڑ کردونوں ہاتھ کی تین تین انگلیوں کے سرے ایک دوسرے سے ملا لیجئے اور پیشانی کے بال یا کھال پر رکھ کر کھینچتے ہوئے گدی تک اس طرح لے جائیے کہ ہتھیلیاں سر سے جدا رہیں ، پھر گدی سے ہتھیلیاں کھینچتے ہوئے پیشانی تک لے آئیے ، کلمے کی انگلیاں اور انگوٹھے اس دوران سر پر بالکل مس نہیں ہونے چاہئیں ، پھر کلمے کی انگلیوں سے کانوں کی اندرونی سطح کا اور انگوٹھوں سے کانوں کی باہری سطح کا مسح کیجئے اور چھنگلیاں (یعنی چھوٹی انگلیاں )کانوں کے سوراخوں میں داخل کیجئے اور انگلیوں کی پشت سے گردن کے پچھلے حصے کا مسح کیجئے ،بعض لوگ گلے کا اور دھلے ہوئے ہاتھوں کی کہنیوں اور کلائیوں کا مسح کرتے ہیں یہ سنت نہیں ہے ۔سرکا مسح کرنے سے قبل ٹونٹی اچھی طرح بند کرنے کی عادت بنا لیجئے بلاوجہ نل کھلا چھوڑ دینا یا ادھورا بند کرنا کہ پانی ٹپکتا رہے گناہ ہے۔