چہرے کو بھی روشن فرما دینا اور جس دن تیرے دشمنوں کے چہرے سیاہ ہوں گے اس دن میرا چہرہ سیاہ نہ فرمانا۔‘‘ (۱)
چہرہ دھوتے وقت گھنی داڑھی کا خلال کرے کہ یہ مستحب ہے۔ پھر ہاتھوں کو کہنیوں سمیت تین مرتبہ دھوئے، انگوٹھی کو حرکت دے اور اعضاء کی چمک کو زیادہ کرتے ہوئے کہنیوں سے اوپر تک پانی پہنچائے ’’کیونکہ اعضائے وضو بروز قیامت چمکتے روشن ہوں گے ۔‘‘ مروی ہے کہ،حضور نبی ٔکریم، رء و ف رحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جو اپنی چمک کو زیادہ کرسکتا ہو وہ کرے۔‘‘ (۲)
ایک روایت میں ہے کہ ’’بے شک (قیامت کا) زیور وضو کی جگہوں تک پہنچے گا۔‘‘ (۳)
دایاں بازو دھوتے وقت کی دُعا:
بازو دھونے میں سیدھے ہاتھ سے ابتدا کرے اور یہ دُعا پڑھے: ’’اَ للّٰہُمَّ اَ عْطِنِیْ کِتَابِیْ بِیَمِیْنِیْ وَحَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًا یعنی اے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ! میرا نامۂ اعمال داہنے ہاتھ میں دینا اور مجھ سے آسان حساب کرنا۔‘‘ (۴)
بایاں بازو دھوتے وقت کی دُعا:
بایاں بازو دھوتے وقت یہ دُعا پڑھے: ’’اَ للّٰہُمَّ اِ نِّیْ اَ عُوْذُبِکَ اَنْ تُعْطِیَنِیْ کِتَابِیْ بِشِمَالِیْ اَوْ مِنْ وَّرَاءِ ظَہْرِیْ یعنی اے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ تو مجھے میرا نامۂ اعمال بائیں ہاتھ میں یا پیٹھ کے پیچھے سے دے۔‘‘ (۵)
پھر پورے سر کا مسح کرے یوں کہ اپنے ہاتھوں کو تر کرکے دائیں ہاتھ کی انگلیوں کو بائیں ہاتھ کی انگلیوں سے ملائے اور انہیں سر کے اگلے حصے پر رکھے اور گدی کی طرف کھینچے پھر سر کے اگلے حصے پر لے آئے یہ ایک مسح ہے اسی طرح تین مرتبہ کرے(۶)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…قوت القلوب، الفصل الثالث والثلاثون، فی ذکر دعائم الاسلام…الخ، ج۲، ص۱۵۲۔
2…صحیح مسلم، کتاب الطہارۃ، باب استحباب اطالۃ الغرۃ…الخ، الحدیث:۲۴۶، ص۱۵۰۔
3…صحیح مسلم، کتاب الطہارۃ، باب تبلغ الحلیۃ حیث یبلغ الوضو ء، الحدیث:۲۵۰، ص۱۵۱۔
4…قوت القلوب، الفصل الثالث والثلاثون فی ذکر دعائم الاسلام…الخ، ج۲، ص۱۵۲۔
5…قوت القلوب، الفصل الثالث والثلاثون فی ذکر دعائم الاسلام…الخ، ج۲، ص۱۵۲۔
6…احناف کے نزدیک: چوتھائی سر کا مسح فرض ہے ۔نیز پورے سر کا ایک بار مسح کرنا سنت ہے۔(ماخوذازبہارشریعت،ج۱،ص۲۹۱،۲۹۶)