بِکَ مِنَ ا لشُّوْمِ وَالْھَلَکَۃِیعنی اے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ! میں تجھ سے برکت کا سوال کرتا ہوں اور بدبختی و ہلاکت سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ (۱)
پھر حدث دُور کرنے یا جوازِ نماز کی نیت کرنے اور چہرہ دھونے تک نیت کو قائم ( یعنی یاد) رکھے اگر چہرہ دھوتے وقت بھول گیا تو یہ نیت کافی نہ ہوگی(۲)۔
پھردائیں (سیدھے) ہاتھ سے ایک چلو پانی لے اورتین بار کلی کرے(۳) اور غرغرہ کرے یہاں تک کہ پانی حلق تک پہنچ جائے اور روزہ دار ہو تو پانی حلق تک نہ پہنچائے ۔
کلی کرتے وقت کی دُعا:
پھر یہ دُعا پڑھے: ’’اَ للّٰہُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی تِلَاوَۃِ کِتَابِکَ وَکَثْرَۃِ الذِّکْرِ لَکَ یعنی اے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ! اپنی کتاب کی تلاوت اور اپنے ذکر کی کثرت پر میری مدد فرما۔‘‘ (۴)
پھر ناک کے لئے ایک چلو پانی لے اور تین بار ناک میں چڑھائے(۵) سانس لے کر پانی ناک کے نتھنوں تک کھینچے اوراس میں موجودرینٹھ وغیرہ اچھی طرح صاف کرے ۔
ناک میں پانی پہنچاتے وقت کی دُعا:
ناک میں پانی پہنچاتے ہو ئے یہ دُعا پڑھے:’’اَ للّٰہُمَّ اَ وْجِدْ لِیْ رَاءِحَۃَ الْجَنَّۃِ وَاَ نْتَ عَنِّیْ رَاضٍیعنی اے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ! میرے لئے جنت کی خوشبو بنا دے اس حال میں کہ تو مجھ سے راضی ہو۔‘‘ (۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…قوت القلوب، الفصل الثالث والثلاثون فی ذکر دعائم الاسلام…الخ، ج۲، ص۱۵۲۔
2…احناف کے نزدیک وضو کے لئے نیت سنت ہے نہ کہ فرض۔(ماخوذ ازہدایہ،کتاب الطہارۃ،ج۱،ص۱۶)
3…احناف کے نزدیک تین چلو سے تین بار کلی کرے۔چنانچہ،دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1250 صفحات پر مشتمل کتاب بہار شریعت جلد اول صفحہ 295پر صدر الشریعہ ، بدر الطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نقل فرماتے ہیں :تین چلو پانی سے تین بار کلی کرے کہ ہربار منھ کے ہر پرزے پر پانی بہ جائے اور روزہ دار نہ ہو تو غرغرہ کرے۔‘‘
4…قوت القلوب، الفصل الثالث والثلاثون فی ذکر دعائم الاسلام…الخ، ج۲، ص۱۵۲۔
5…احناف کے نزدیک تین چلو سے تین بار ناک میں پانی چڑھائے۔چنانچہ،بہار شریعت جلد اول صفحہ 295پر ہے :’’پھر تین چلو سے تین بار ناک میں پانی چڑھائے کہ جہاں تک نرم گوشت ہوتا ہے ہر بار اس پر پانی بہ جائے اور روزہ دار نہ ہو تو ناک کی جڑ تک پانی پہنچائے۔‘‘
6…قوت القلوب، الفصل الثالث والثلاثون فی ذکر دعائم الاسلام…الخ، ج۲، ص۱۵۲۔