امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں : ’’مسواک حافظہ کو تیز کرتی اور بلغم کو دور کرتی ہے۔‘‘ (۱)
صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن صبح اس حال میں نکلتے کہ مسواک ان کے کانوں پر ہوتی۔ (۲)
مسواک کا طریقہ:
پیلو کی لکڑی یا کسی دوسرے درخت کی سخت لکڑی سے مسواک کرے جو دانتوں کی زردی کو دور کردے۔ مسواک (دانتوں کی)چوڑائی اور لمبائی میں جس طرح چاہے کرسکتا ہے ۔اگر ایک طریقے پر کرے تو چوڑائی میں ہونی چاہئے۔ ہر نماز اور ہر وضو کے ساتھ مسواک کرنا مستحب ہے اگرچہ وضو کرکے نماز نہ پڑھے۔ نیند کی وجہ سے جب منہ کی بو بدل جائے تو بھی مسواک کرے۔ زیادہ دیر تک کچھ نہ کھانے اور ناپسندیدہ بو والی چیز کھانے سے جو بو پیدا ہوتی ہے اسے زائل کرنے کے لئے مسواک کرنا مستحب ہے۔
وضو سے پہلے کی دُعا:
مسواک سے فارغ ہو کر وضو کے لئے قبلہ رُخ بیٹھے اور بِسْمِ ا للّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھے کہ پیارے مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے وضو سے قبل بِسْمِ اللّٰہ نہ پڑھی اس کا وضو (کامل) نہیں ۔‘‘ (۳)
پھر یہ دُعا پڑھے: ’’اَ عُوْذُ بِکَ مِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیٰطِیْنِ وَاَ عُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْن یعنی (اے ربّ عَزَّوَجَلَّ!)میں شیاطین کے وسوسوں سے تیری پناہ چاہتاہوں اور اے میرے ربّ عَزَّوَجَلَّ! ان کے حاضر ہونے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ (۴)
ہاتھ دھونے سے پہلے کی دُعا:
پھر ہاتھ برتن میں داخل کرنے سے قبل تین مرتبہ دھوئے اور یہ دُعا پڑھے:’’اَ للّٰہُمَّ اِ نِّیْ اَ سئلکَ الْیُمْنَ وَالْبَرْکَۃَ وَاَعُوْذُ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…فردوس الاخبارللدیلمی، باب الخاء، الحدیث:۲۸۰۲، ج۱، ص۳۷۷۔
2…سنن الترمذی، ابواب الطہارۃ، باب ماجاء فی السواک، الحدیث:۲۳، ج۱، ص۱۰۰۔
3…سنن الترمذی، ابواب الطہارۃ، باب ماجاء فی التسمیۃ، عندالوضو ء، الحدیث:۲۵، ج۱، ص۱۰۱۔
4…المصنف لعبد الرزاق، کتاب الصلاۃ، باب الاستعاذۃ فی الصلاۃ، الحدیث:۲۵۸۰، ج۲، ص۵۴۔
قوت القلوب، الفصل الثالث والثلاثون فی ذکر دُعائم الاسلام…الخ، ج۲، ص۱۵۱۔