Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
404 - 1087
معلوم کرنا چاہئے۔ زندگی کے لمحات کو اچھے کاموں میں صرف کرنے کے لئے ان کا حساب کتاب کرنا امورِ دنیا اور اس کے تمام مال واسباب میں غور و فکرکرنے سے افضل ہے۔
	جب آپ نے ابتدائی کلام سمجھ لیا اور آپ کو معلوم ہو گیا کہ طہارت کے چار درجات ہیں تو یہ بھی جان لیجئے کہ ہم اس کتاب میں صرف چوتھے درجہ یعنی ظاہری طہارت پر کلام کریں گے اس لئے کہ کتاب کے پہلے حصے میں ہم صرف ظاہری طہارت کی بحث کریں گے ۔چنانچہ،
ظاہری طہارت کی اقسام:
	ظاہری طہارت(پاکی حاصل کرنے) کی تین قسمیں ہیں : (۱)…نجاست سے طہارت (۲)…نجاست حکمی سے پاکی حاصل کرنا (۳)…بدن کے فضلات سے طہارت اور یہ ناخن کاٹنے، (زیر بغل وزیرناف بال صاف کرنے کے لئے) اُسترا یا چُونا استعمال کرنے اور ختنہ سے حاصل ہوتی ہے۔

٭…٭…٭…٭…٭…٭
{…مزار پر حاضری کا طریقہ…}
	بزرگوں کے پاس قدموں کی طرف سے حاضر ہونا چاہئے، پیچھے سے آنے کی صورت میں انہیں مڑ کر دیکھنے کی زحمت ہوتی ہے۔ لہٰذا مزارِاولیا پر بھی پائنتی (قدموں ) کی طرف سے حاضر ہو کر قبلہ کو پیٹھ اور صاحب ِ مزار کے چہرے کی طرف رخ کرکے کم از کم چار ہاتھ (دوگز) دور کھڑا ہو اور اس طرح سلام عرض کرے:
اَلسَّلَامُ عَلَـــیْکَ یَا وَلِیَّ اللّٰہ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہ
	ایک بار سورۂ فاتحہ اور 11بار سورۂ اخلاص(اول آخر ایک بار درود شریف) پڑھ کر ہاتھ اٹھا کر دعا مانگے۔ ’’اَحْسَنُ الْوِعَاء‘‘ میں ہے، ولی کے قرب میں دعا قبول ہوتی ہے۔(ماخوذا زمدنی پنج سورہ،ص۴۱۳)