رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: ’’اگر تو منافق ہوتا تو تو اس سے بے خوف ہوتا کیونکہ منافق منافقت سے بے خوف ہوتا ہے۔‘‘(۱)
{16}…حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن ابی ملیکہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہفرماتے ہیں : ’’میں نے 130، ایک روایت کے مطابق 150صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے ملاقات کی، یہ تمام نفوسِ قدسیہ نفاق سے خوف زدہ رہتے تھے ۔‘‘ (۲)
{17}…ایک مرتبہ حضور نبی ٔپاک، صاحب ِ لولاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے جھرمٹ میں تشریف فرما تھے، اس دوران صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے ایک شخص کا تذکرہ کیا اور اس کی بہت زیادہ تعریف کی۔ اسی اَثنا میں وہ شخص جوتے ہاتھ میں اٹھائے پہنچ گیا، وضو کااثر اس کے چہرے پر ظاہر تھا پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے اور پیشانی پر سجدوں کا نشان تھا۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی: ’’یارَسُوْلَ اللّٰہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! یہی وہ شخص ہے جس کی ہم تعریف کر رہے تھے۔‘‘ توآپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’مجھے اس کے چہرے پر شیطانی کالک نظر آرہی ہے۔‘‘ اس شخص نے آکر سلام عرض کیا اور صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے ساتھ بیٹھ گیا۔ رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس سے فرمایا: ’’تجھے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! بتا کیا جب تویہاں آیاتو تیرے دل میں یہ خیال پیدا نہیں ہوا کہ ان میں سے کوئی بھی تجھ سے بہتر نہیں ہے؟‘‘ اس نے عرض کی: ’’ جی ہاں !‘‘ (۳)
حضورنبی ٔکریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان الفاظ کے ساتھ دعا مانگی: ’’اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْتَغْفِرُکَ لِمَا عَلِمْتُ وَلِمَا لَمْ اَعْلَمْ یعنی:اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! میں تجھ سے بخشش چاہتا ہوں اس چیز کی جسے میں جانتا ہوں اور اس کی بھی جسے میں نہیں جانتا۔‘‘ عرض کی گئی: ’’کیا آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبھی خوف محسوس کرتے ہیں ؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’میں کیسے بے خوف ہوجاؤں ، جبکہ دل رحمن عَزَّوَجَلَّ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے جیسے چاہے بدل دے۔‘‘ (۴)
{18}…فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…قوت القلوب، الفصل الخامس والثلاثون فیہ ذکر اتصال الایمان…الخ، ج۲، ص۲۲۹۔
2…قوت القلوب، الفصل الخامس والثلاثون فیہ ذکر اتصال الایمان…الخ، ج۲، ص۲۳۰۔
3…مسند ابی یعلی، مسند ابی بکر الصدیق، الحدیث:۸۵، ج۱، ص۵۹۔
4…قوت القلوب، الفصل الخامس والثلاثون فیہ ذکر اتصال الایمان…الخ، ج۲، ص۲۳۲۔
صحیح مسلم، کتاب القدر، باب تصرف اللّٰہ تعالٰی القلوب کیف شاء، الحدیث:۲۶۵۴، ص۱۴۲۷۔