Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
39 - 1087
اور توکل (۶)محبت، شوق، اُنْس اور رِضا (۷)نیت، سچائی اور اخلاص (۸)مراقَبہ اور محاسَبہ (۹)تفکر (۱۰)موت کویاد کرنا۔
مزید تفصیل:
	عبادات: کے بیان میں   عبادت کے پوشیدہ آداب، اس کے طریقوں کی باریکیاں اور اس کے معانی کے اسرار بیان کروں گا جن کی ایک باعمل عالم کو ضرورت ہوتی ہے بلکہ جو انہیں نہیں جانتا اس کا شمار علمائے آخرت میں   نہیں ہوتا اور ان میں   اکثر وہ باتیں ہیں جنہیں فقہ کی کتابوں میں   ذکر نہیں کیا گیا ۔
	عادات: کے بیان میں   لوگوں کے درمیان جاری معاملات کے اسرار، ان کی گہرائیاں ، ان کے طریقوں کی باریکیاں اور ان کے جاری ہونے کے مقامات کی پوشیدہ پرہیزگاری بیان کروں گا جن کی ہر دین دار کو ضرورت ہوتی ہے ۔
	مُہْلِکَات: کے بیان میں   ہراس بری صفت کو بیان کروں گا جسے قرآنِ پاک نے مٹانے اور نفس اور دل کو اس سے پاک رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ان میں   سے ہر عادت کی تعریف اور اس کی حقیقت بیان کر نے کے بعد اس سبب کا ذکر کروں گا جس سے وہ پیدا ہوتی ہے۔ پھر وہ آفات جو اس پر مرتَّب ہوتی ہیں ۔ پھر وہ نشانیاں جن سے اس کی پہچان ہوتی ہے۔ پھر اس سے چھٹکارا پانے کا طریقہ اور اس کا علاج بیان کروں گا۔ان سب پر آیات ِ مقدسہ ، اَحادیث مبارکہ اور آثار سے دلائل نقل کروں گا۔
	مُنْجِیَات: کے بیان میں   ہراس قابلِ تعریف خصلت کو بیان کروں گا جس میں   رغبت کی جاتی ہے۔ یعنی مقربین اور صدیقین کی عادات جن کے ذریعے بندہ ربّ عَزَّوَجَلَّ کا قرب حاصل کرتا ہے۔نیز ہر خصلت کی تعریف، اس کی حقیقت، اسے حاصل کرنے کا طریقہ، پھر اس سے حاصل ہونے والے فوائد، اسے پہچاننے کی علامت اور وہ فضیلت جس کی وجْہ سے اس میں   رغبت کی جاتی ہے نقلی وعقلی دلائل کے ساتھ بیان کروں گا۔
کتاب کی چند خصوصیات:
	مذکورہ اُمور میں   سے بعض پر کچھ لوگوں نے کتابیں لکھی ہیں لیکن یہ کتاب ان کتابوں سے پانچ وجہ سے ممتاز ہے:
{1}…جس چیز کو انہوں نے پیچیدہ رکھا میں   نے اُسے حل کیا اور جسے انہوں نے اجمالاً بیان کیا میں   نے اُسے