ہلاک کرنے والے امور کا بیان) اور (۴)مُنْجِیَات(یعنی نجات دلانے والے امور کا بیان)۔ لیکن علم کی اہمیت کے پیشِ نظر کتاب کے شروع میں علم کا باب قائم کیا ہے اور اس میں بھی پہلے اس علم کو واضح کروں گاجسے طلب کرنے کا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبان سے حکم دیا ہے۔ چنانچہ ،
حضور نبی ٔکریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ علم کی تلاش ہر مسلمان پر فرض ہے۔‘‘ (۱)
پھر نفع بخش علم کو نقصان دِہ علم سے ممتاز کروں گا کیونکہ حضورِ پرنور، شافعِ یومُ النُّشور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ ہم ایسے علم سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی پناہ مانگتے ہیں جو نفع نہ دے۔‘‘ (۲)
اس کے بعد ثابت کروں گا کہ اس زمانے کے لوگ صحیح راستے سے پھرگئے ہیں اور چمکتی ریت کو پانی سمجھ کر دھوکے کا شکار ہیں اور علوم کے معاملے میں مغز کو چھوڑ کر چھلکے پر اِکتفا کئے بیٹھے ہیں ۔
کتاب کے مشمولات پر ایک نظر:
عبادات: کا بیان دس ابواب پر مشتمل ہے: (۱)علم (۲)قواعد عقائد (۳)طہارت کے اسرار (۴) نماز کے اسرار (۵)زکوٰۃکے اسرار (۶)روزے کے اسرار (۷)حج کے اسرار (۸)تلاوتِ قرآن کے آداب (۹)اذکار اور دعائیں (۱۰)اَوقات کے اِعتبار سے وظائف کی ترتیب۔
عادات: کا بیان بھی دس ابواب پر مشتمل ہے: (۱)کھانے کے آداب (۲)نکاح کے آداب (۳)کمانے کے احکام (۴)حلال وحرام (۵)مختلف قسم کے لوگوں کے ساتھ صحبت اور معاشرت کے آداب (۶)گوشہ نشینی (۷)سفر کے آداب (۸)سماع اور وَجْد کا بیان (۹)نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے منع کرنا (۱۰)آدابِ معیشت اور اخلاقِ نبوت۔
مہلکات: کا بیان بھی دس ابواب پر مشتمل ہے: (۱)عجائباتِ قلب کی شرح (۲)نفس کی ریاضت (۳)پیٹ اور شرمگاہ کی شہوت کی آفات (۴)زبان کی آفات (۵)غصہ، کینہ اور حسد کی آفات (۶)دنیا کی مذمت (۷)مال اور بخل کی مذمت (۸)حُبِّ جاہ اور رِیا کی مذمت (۹)تکبر اور خود پسندی کی مذمت (۱۰)غرور کی مذمت
منجیات:کابیان بھی دس ابواب پر مشتمل ہے:(۱)توبہ(۲)صبر وشکر(۳)خوف ورَجا(۴)فقر وزُہْد (۵۔)توحید
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…سنن ابن ماجہ، المقدمۃ، باب فضل العلم والحث…الخ، الحدیث:۲۲۴، ج۱، ص۱۴۶۔
2…صحیح مسلم، کتاب الذکر والدعاء، باب التعوذ من شرماعمل…الخ، الحدیث:۲۷۲۲، ص۱۴۵۷۔