ہے۔ ہر تصدیقِ قلبی، ماننا اور انکارو سرکشی کو ترک کرنا ہے، اسی طرح زبان سے اقرار کرنا اور دیگر اعضاء سے طاعت و فرمانبرداری کرنابھی ۔ لہٰذا لُغوی اعتبار سے اسلام عام اور ایمان خاص ہوا اور اسلام کے اجزاء میں سے بہترین جز کا نام ایمان ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ ہر تصدیق،تسلیم تو ہے لیکن ہر تسلیم، تصدیق نہیں ۔
دوسری بحث : معنیٔ شرعی کا بیان
درحقیقت شریعت میں یہ الفاظ(یعنی ایمان واسلام ) تین طرح استعمال ہوئے ہیں : (۱)… دونوں ہم معنی (۲)…الگ الگ معنی میں اور (۳)…ایک کے معنی میں دوسرے کا معنی شامل ہے ۔
دونوں کے ہم معنی ہونے کی مثالیں :
فَاَخْرَجْنَا مَنۡ کَانَ فِیۡہَا مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿ۚ۳۵﴾ فَمَا وَجَدْنَا فِیۡہَا غَیۡرَ بَیۡتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیۡنَ ﴿ۚ۳۶﴾ (پ۲۷،الذّٰریٰت:۳۵،۳۶)
ترجمۂ کنز الایمان:تو ہم نے اس شہر میں جو ایمان والے تھے نکال لئے توہم نے وہاں ایک ہی گھر مسلمان پایا ۔
اور یہ بات بالاتفاق ثابت ہے کہ وہاں (مؤمنین ومسلمین کا) ایک ہی گھر تھا۔
یٰقَوْمِ اِنۡ کُنۡتُمْ اٰمَنۡتُمۡ بِاللہِ فَعَلَیۡہِ تَوَکَّلُوۡۤا اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّسْلِمِیۡنَ ﴿۸۴﴾ (پ۱۱،یونس:۸۴)
ترجمۂ کنز الایمان:اے میری قوم! اگر تم اللّٰہپر ایمان لائے تو اسی پر بھروسہ کرو اگر اسلام رکھتے ہو ۔
{3}…فرمانِ مصطفیٰ ہے: ’’بُنِیَ الْاِسْلَامُ عَلٰی خَمْسٍ یعنی اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے(۱)۔‘‘ (۲)
ایک دفعہ حضور نبی ٔاکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ایمان کے متعلق سوال کیا گیا تو اس کے جواب میں بھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بُنِیَ الْاِسْلَامُ عَلٰی خَمْسٍ شَہَادَۃِ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللَّہِ وَاِقَامِ الصَّلَاۃِ وَاِیْتَاءِ الزَّکَاۃِ وَالْحَجِّ وَصَوْمِ رَمَضَانَیعنی: حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہبن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ مبلِّغِ اعظم، تاجدارِ اُمَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے: پانچ چیزیں اسلام کی بنیاد ہیں :اس بات کی گواہی دینا کہ اللّٰہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمداللّٰہ کے رسول ہیں ،نماز قائم کرنا،زکوٰۃ ادا کرنا، حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔ (صحیح البخاری،کتاب الایمان،باب دعاؤکم ایمانکم،الحدیث:۸،ج۱،ص۴۱)
2…صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب بیان ارکان الاسلام…الخ،الحدیث:۱۶، ص۲۷۔