Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
340 - 1087
زبانِ حال اور زبانِ قال میں فرق اور ان کی مثالیں :
{5}…(مقربین کے ساتھ خاص اسرار میں سے پانچویں قسم)جب زبانِ حال کو زبانِ قال سے بیان کیا جاتا ہے(۱)تو کم عقل شخص اس بات کے صرف ظاہر پر واقفیت پاتا اور اسے ظاہری زبان سے بولنا خیال کرتا ہے جبکہ حقیقت سے آشنا بات کی تہ تک پہنچ جاتا ہے۔ مثلاً کوئی بیان کرے کہ دیوارنے میخ سے کہا: تو مجھے کیوں چیرتی ہے؟جواب دیا: مجھ سے نہیں اس سے پوچھ جس نے مجھے بھی نہیں چھوڑا اور مجھے بھی کوٹ رہا ہے اوراس پتھر کوبھی دیکھ جو میرے پیچھے ہے۔ یہ ہے زبانِ حال کو زبانِ قال سے تعبیر کرنا۔ قرآن پاک میں بھی اس کی مثال موجود ہے۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
ثُمَّ اسْتَوٰۤی اِلَی السَّمَآءِ وَ ہِیَ دُخَانٌ فَقَالَ لَہَا وَ لِلْاَرْضِ ائْتِیَا طَوْعًا اَوْ کَرْہًا ؕ قَالَتَاۤ اَتَیۡنَا طَآئِعِیۡنَ ﴿۱۱﴾ (پ۲۴،حمٓ السجد ۃ:۱۱)
ترجمۂ کنز الایمان:پھر آسمان کی طرف قصد فرمایا اور وہ دُھواں تھا تو اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں حاضر ہو خوشی سے چاہے ناخوشی سے دونوں نے عرض کی کہ ہم رغبت کے ساتھ حاضر ہوئے۔
	کم عقل شخص مذکورہ آیت ِ مبارَکہ سے یہ سمجھے گا کہ زمین وآسمان ز ندگی پاتے، عقل رکھتے اور آواز والفاظ کے مجموعہ پر مشتمل بات کو سنتے اور سمجھتے ہیں اور آواز والفاظ کے ساتھ ہی یوں جواب دیتے ہیں : 
اَتَیۡنَا طَآئِعِیۡنَ ﴿۱۱﴾ (پ۲۴،حمٓ السجد ۃ:۱۱)
ترجمۂ کنز الایمان: ہم رغبت کے ساتھ حاضر ہوئے۔
	جبکہ صاحب ِبصیرت جان لے گا کہ یہاں زبانِ حال کا استعمال ہے اور اس بات سے باخبر کیا جا رہاہے کہ زمین وآسمان لازماً مسخر اور مجبور ہیں ۔ قرآنِ پاک سے اسی قسم کی ایک اور مثال مُلاحَظہ ہو:
وَ اِنۡ مِّنۡ شَیۡءٍ اِلَّا یُسَبِّحُ بِحَمْدِہٖ  (پ۱۵،بنیٓ اسرآء یل:۴۴)
ترجمۂ کنز الایمان: اور کوئی چیز نہیں جو اسے سراہتی(تعریف کرتی) ہوئی اس کی پاکی نہ بولے۔
	اس آیت سے کم فہم شخص یہ سمجھے گا کہ جامد اشیائ(پتھر وغیرہ)زندہ،عاقل اور آواز والفاظ کے ساتھ بولنے پر قادر ہیں اور تسبیح پڑھنے کے لئے سُبْحٰنَ اللّٰہ کہتی ہیں ۔ جبکہ عقل مند جان لے گا کہ یہاں (بیانِ تسبیح کے لئے) زبان سے بولنا مراد نہیں ہے بلکہ یہ اشیاء اپنے وجود اور زبانِ حال سے تسبیح کرتی، اپنی ذات سے ربّ تعالیٰ کی پاکی بولتی اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…یعنی بے کہے حالت سے ظاہر ہونے والے امر کو زبان سے کہہ کر بیان کرنا۔