پل صراط:
پل صراط کے حق ہونے کا یقین رکھنا بھی ضروری ہے(۱) جو جہنم کی پشت پر بنایا گیا ہے ۔ بال سے زیادہ باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہے۔ اسے پار کرتے ہوئے کفار کے قدم بحکمِ خداوندی پھسلیں گے اور وہ جہنم میں جا گریں گے جبکہ مسلمان رحمت ِ خداوندی کے سبب اسے ثابت قدمی سے پار کرکے جنت میں داخل ہو جائیں گے۔
حوضِ کوثر:
اس حوض پر بھی ایمان لانا ضروری ہے جہاں مسلمان آئیں گے۔ یہ حوض حضرت سیِّدُنا محمد ِمصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو عطاہوا ہے۔مسلمانوں کوپل صراط پار کرنے کے بعد اور دخولِ جنت سے پہلے اس حوض کا مشروب پینا نصیب ہو گا۔ جسے اس کا ایک گھونٹ بھی پینے کو مل گیاوہ کبھی پیاسا نہ ہو گا۔ اس حوض کی چوڑائی ایک مہینے کی مسافت ہے۔ اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے۔ اس کے کناروں پر ستاروں کی تعدادسے بھی زیادہ کوزے رکھے ہوئے ہیں ۔ جنتی چشمۂ کوثر سے دو پرنالے اس حوض میں آتے ہیں ۔(۲)
حساب وکتاب:
حساب وکتاب پر ایمان لانا اوریہ جاننابھی ضروری ہے کہ مختلف لوگوں سے مختلف طریقہ سے حساب وکتاب ہو گا ، کسی کا حساب سختی سے اور کسی کا نرمی سے ہو گاجبکہ مقربینِ بارگاہِ اِلٰہی تو بلاحساب وکتاب داخلِ جنت ہوں گے۔(۳) اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ انبیائے کرامعَلَـیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام میں سے جس سے چاہے گا فریضۂ رسالت سرانجام دینے کے متعلق اور کفار میں سے جس سے چاہے گا رسل عظام عَلَـیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلانے کی بابَت پوچھ گچھ فرمائے گا۔(۴) (خلافِ شرع کام کرنے والے) بدعتی سنت چھوڑنے کی وجہ سے جواب دہ ہوں گے(۵) اور مسلمانوں سے اُنہیں کے اعمال کے متعلق
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب معرفۃ طریق الرؤیۃ، الحدیث:۱۸۲، ص۱۱۱۔
2…صحیح مسلم،کتاب الفضائل،باب اثبات حوض نبینا…الخ، الحدیث:۲۲۹۹،۲۳۰۰،۲۳۰۱،ص۱۲۵۹،۱۲۶۰،بتغیرٍ۔
3…صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب الدلیل علی دخول طوائف…الخ، الحدیث:۲۱۸، ص۱۳۶، باختصارٍ۔
4…صحیح البخاری، کتاب التفسیر، باب وکذلک جعلناکم امّۃ وسطا…الخ، الحدیث:۴۴۸۷، ج۳، ص۱۶۹۔
5… سنن ابن ماجہ، المقدمۃ، الحدیث:۸۴، ج۱، ص۶۵، بتغیرٍ۔